مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے کونسی حکمت عملی اپنانی چاہیئے ۔؟

1۔ حریف کمپنی یا برانڈ وغیرہ کی مصنوعات کو مدنظر رکھ کر قیمتوں کا تعین کریں۔
اگر آپ کی مصنوعات اپنے حریفوں کی مصنوعات کے مقابلے میں زیادہ معیاری نہیں ہیں اور دوسرا مارکیٹ میں نام بھی نہیں ہے تو آپ اپنی مصنوعات کی قیمتوں کو کم منافع پررکھیں تاکہ زیادہ فروخت ہوں اور زیادہ منافع حاصل کریں۔
2۔ اگر متبادل مصنوعات کی قیمت کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
اسی طرح اگر متبادل مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں تو آپ بھی اپنی مصنوعات کی قیمتوں کو کم منافع پر رکھیں تاکہ زیادہ فروخت ہوں اور زیادہ منافع حاصل کریں۔
3۔ مصنوعات کی نفاست، کوالٹی، میٹریل وغیرہ کو مدنظر رکھ کر قیمتوں کا تعین کرنا۔
اگر آپ کی مصنوعات اپنے حریفوں کی مصنوعات کے مقابلے میں زیادہ معیاری اور خالص ہیں تو آپ اپنی مصنوعات کی قیمتوں کو اپنے حریفوں سے زیادہ رکھیں تاکہ معیاری مصنوعات کی وجہ سے زیادہ منافع حاصل کریں۔
4۔ مصنوعات کے ڈیزائن، انفرادیت اور جدت کو مدنظر رکھ کر قیمت کا تعین کیا جاتا ہے۔
اگر آپ کی مصنوعات اپنے حریفوں کی مصنوعات کے مقابلے میں زیادہ منفرد، مخصوص او ر جدید ہیں تو آپ اپنی مصنوعات کی قیمتوں کو قدرے زیادہ رکھتے ہیں تاکہ متبادل اور مقابل مصنوعات کے مارکیٹ میں آنے سے پہلے زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شئیر اور منافع حاصل کیا جاسکے۔

مصنوعات کی قیمت اور سیلز میں اہم کردار ادا کرتی ہے،خام مال کے علاوہ ہر قسم کی مصنوعات کی پیکنگ کی جاتی ہے اور غیر معیاری پیکنگ مصنوعات کے امیج کو خراب کرتی ہے اس لئے معیاری پیکنگ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ پیکنگ مصنوعات کی حفاظت کے لئے بھی اہم ہوتی ہے جو ٹرانسپورٹ کے دوران نقصان اور ضیاع سے بچاتی ہے۔ پیکنگ مصنوعات کو پرکشش بناتی ہے، متعلقہ معلومات فراہم کرتی ہے اور صارفین کے لئے مصنوعات کیری کرنا یا اٹھانا آسان ہوتا ہے۔

پیکنگ کے لیول۔
1۔ پرائمری لیول جیسے بوتل اور جار وغیرہ
2۔ سیکنڈری لیول جیسے گتے کے ڈبے اکھٹی اشیاء پیک کرنے کے لئے ۔
3۔ شپنگ لیول جیسے لکڑی کے ڈبے ٹرانسپورٹ کے لئے
مصنوعات کی پیکنگ کے لیے تین قسم کی حکمت عملی ہوتی ہے۔

1۔ چھوٹے سائز میں پیکنگ ۔

مندرجہ ذیل وجوہات کی بنیاد پر مصنوعات کی زیادہ تر چھوٹے پیکٹس میں پیکنگ کی جاتی ہے
چھوٹی پیکنگ میں صارفین کم قیمت ہونے کیوجہ سے با آسانی اور جلدی مصنوعات خرید لیتے ہیں جبکہ بڑے پیکٹ میں زیادہ قیمت ہونے کی وجہ سے مصنوعات خریدنے کے فیصلے دیر سے ہوتے ہیں۔
خاندان میں بہت سی مصنوعات انفرادی طور پر استعمال ہوتی ہیں اس لئے ایسی مصنوعات کی پیکنگ کا سائز چھوٹا ہونا چاہیے۔
بڑے پیکٹس کو ٹرانسپورٹ کرنا ڈسپلے کرنا اور شیلف پر رکھنا دوکاندار اور سپر سٹور کے لیے مشکل ہوجاتا ہے۔
چھوٹے پیکٹس بڑے پیکٹس کی نسبت زیادہ تعداد میں فروخت ہوتے ہیں۔

2۔ سی تھرو یا ٹرانسپیرٹ نٹ میٹریل والی پیکنگ۔
ٹرانسپیرنٹ میٹریل سے پیکنگ کی جاتی ہے تاکہ پیکنگ میں موجود مصنوعات صارفین کو نظر آسکیں جیسے سافٹ ڈرنکس اور کوکنگ آئل ک پیکٹس وغیرہ۔

3۔ مختلف مصنوعات کو اکٹھا پیک کرنا اس حکمت عملی میں مختلف ملتی جلتی مصنوعات کی اکھٹی پیکنگ کی جاتی ہے جیسے
شیمپو، کنڈیشنر، سوپ اور ٹوتھ پیسٹ وغیرہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں