موڈرنا اور فائزر کے حوالے سے حیران کن انکشاف۔

موڈرنا اور فائزر کورونا ویکسین کے حوالے سے امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ موڈرنا اور فائزر ویکسین کورونا وائرس کے خلاف طویل مدت کے لیے تحفظ کو یقینی بناتی ہیں۔

یونیورسٹی آ ف واشنگٹن کی ایک تحقیق کے مطابق بائیو این ٹیک اور موڈرنا کی جانب سے تیار ہونے والی ویکسین لگانے سے مدافعتی ردعمل کا تسلسل برقرار رہتا ہے اور کورونا وائرس سے کئی برس تک تحفظ ملنے کی گارنٹی ہے، تحقیق میں یہ دعوی کیا گیا کہ ان کمپنیوں کی ویکسین لگوانے والے افراد کو اس وقت تک بوسٹر کی ضرورت نہیں پڑتی جب تک وائرس اپنے ارتقائی مراحل سے نہ گزرے۔

اس تحقیق کے سربراہ علی العبادی نے دعویٰ کیا کہ ان ویکسین کا اثر دیر پا رہتا ہے ہم نے اپنے اس مشاہدے میں دیگر ویکسین کو شامل نہیں کیا تاہم ہمیں یقین ہے کہ موڈرنا اور فائزر کے مقابلے میں دیگر ویکسین کا اثر دیر پا نہیں رہے گا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں