مٹن یخنی پلاو کیسے تیار کریں۔

اجزاء:
بکرے کا گوشت آدھا کلو، گھی آدھا کپ، پیاز درمیانی دو عدد،لہسن دس جوئے، ثابت دھنیا دو چائے کے چمچ، تیز پات دو عدد، چھوٹی الائچی چھ عدد، کالی مرچ دس عدد، چاول باسمتی آدھا کلو، دہی پھینٹا ہوا آدھا کپ، نمک حسب ذائقہ، ادرک دو انچ کا ٹکڑا (کاٹ لیں)، سونف دوچائے کے چمچ، دار چینی ایک عدد،لونگ چار عدد، سیاہ زیرہ آدھا چاے کا چمچ۔
ترکیب:
ایک دیگچی میں آٹھ کپ پانی ڈالیں گوشت کو دھو کر اس میں ڈال دیں۔ ساتھ ہی ایک پیاز (کاٹ کر) لیں لہسن چھ جوئے، ادرک، نمک آدھا چائے کا چمچ، سونف اور ثابت دھنیا کو پوٹلی بنا کر ڈال دیں، اب اتنی دیر پکائیں کہ گوشت گل جائے اور اس میں چار کپ کے برابر پانی رہ جائے۔ دیگچی میں سے بوٹیاں علیحدہ کرلیں اور یخنی کو چھان کر علیحدہ رکھ دیں۔ چاولوں کو دھو کر آدھا گھنٹہ پانی میں بھگو دیں۔ گھی کو گرم کریں اور اس میں پیاز کاٹ کر ڈال دیں۔ جب پیاز براون ہوجائیں تو اسے نکال لیں۔ اب تمام گر مصالحے ڈال دیں۔ دو منٹ بعد آدھا چائے کا چمچ ادرک پیسٹ ڈال کر بھون لیں۔ چاول ڈال کر مزید پانچ منٹ بھونیں اب یخنی ملا کر پتیلی پر ڈھکنا رکھ دیں۔ جب ابال آنے لگے تو تھوڑا سا نمک اور براون پیاز کی آدھی مقدار شامل کردیں۔ جب تیار ہوجائے تو ڈش میں نکال کر براون پیاز سے سجا کر سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں