“میڈ ان پاکستان” موبائل فونز کی پیداوار شروع مزید کون سی کمپنیاں پاکستان میں پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہیں؟

سستے موبائل فون اب عوام کی رسائی تک بیرونی سرمایہ کاری سے ممکن 2 دسمبر 2020 کو وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے پاکستانیوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ انٹرنیشنل سمارٹ فونز برانڈ ویوو نے پاکستان میں موبائل فون لگانے کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کے لئے زمین بھی خرید لی گئی ہے اب کمپنی کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ اس پلانٹ نے کام کرنا شروع کردیا ہے اور پہلی بار ” میڈ ان پاکستان ” موبائل فونز کی پیداوار شروع ہوگئی ہے ویوو چین کی ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو 1995 میں قائم ہوئی اور اس نے 2011 میں سمارٹ فون بزنس میں قدم رکھا فیصل آباد کے انڈسٹریل ایریا میں واقع ویوو پلانٹ پر ایک کروڈ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے پاکستان کے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ جہاں ویوو نے اپنا پلانٹ شروع کیا ہے یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ SAMSUNG اور دیگر بڑی کمپنیز بھی پاکستان میں اپنا مینو فیکچرنگ پلانٹس لگانے کا ارادہ رکھتی ہیں پاکستان میں ہر ماہ 15 لاکھ سے 25 لاکھ موبائل فون فروخت ہوتے ہیں ایک رپورٹ کیمطابق پاکستان میں سالانہ 3 کروڑ 30 لاکھ موبائل فونزکی ڈیمانڈ موجود ہے حکومت اس ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لئے ہر سال ایک ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ خرچ کرتی ہے پاکستان میں ویوو موبائل کی پروڈکشن شروع ہونے سے جہاں قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی وہی عام پاکستانیوں کو بھی سستے موبائل فونز میسر ہوں گے دوسرے ممالک سے سمارٹ فون منگوانے پر بھاری ڈیوٹیز عائد ہوتی ہیں جن کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے جب یہ فون پاکستان میں بنائے جائیں گے تو ان پر کوئی ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی جس کی وجہ سے ان کی قیمتیں بہت کم ہوجائیں گی موجودہ حکومت نے جب موبائل فونز کی امپورٹ پر ڈیوٹی عائد کی تھی تو اس وقت بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی لیکن یہی فیصلہ اب بہترین ثابت ہو رہا ہے جب ویوو موبائل کی قیمتیں کم ہوگی تو دیگر کمپنیز کو بھی مقابلہ کرنے کے لئے یا اپنے پلانٹس پاکستان میں قائم کرنا پڑیں گے یا پھر موبائل فون کی قیمتیں کم کرنا ہوگی یہی وجہ ہے کہ ویوو کمپنی کو بارش کا پہلا قطرہ کہا جارہا ہے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ویوو موبائل میڈ ان پاکستان ہوں گے اور ہمارا ملک بھی جدید ٹیکنالوجی کے اس اہم شعبے میں قدم رکھ دے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں