نئی پالیسی قبول کرو واٹس ایپ نے نوٹیفکیشن بھیجنا شروع کردئیے۔

واٹس ایپ نے جنوری 2021ء میں دنیا بھر میں صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی اور اصول و ضوابط میں تبدیلیوں سے آگاہ کرنے کے لئے نوٹیفکیشنز بھیجنا شروع کیے تھے۔
اس وقت نوٹیفکیشنز میں بتایا گیا تھا کہ نئی پالیسی کا نفاذ 8فروری سے ہوگا تاہم لوگوں کے شدید ردعمل پر پرائیویسی پالیسی کا اطلاق 15مئی تک موخر کردیا گیا تھا۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfoنے بتایا کہ میسجنگ ایپ میں صارفین کو نئی پالیسی کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لئے صارفین کو نئی پالیسی کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لئے الرٹس بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
اس بار یہ نوٹیفکیشنز ان صارفین کو بھیجے جارہے ہیں جنہوں نے ابھی تک نئی پالیسی کو قبول نہیں کیا
نئے نوٹیفکیشن کے اسکرین شاٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے صارفین کو بتایا جارہا ہے کہ نئی پالیسی اور اصول و ضوابط کا اطلاق 15مئی سے ہوگا۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اگر نئی پالیسی کو تسلیم نہیں کیا گیا تو مختصر مدت کے لئے وہ افراد کالز اور نوٹیفکیشن تو موصول کرسکیں گے مگر ایپ میں میسجز نہ بھیج سکیں گے اور نہ پڑھ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں