نئے یوٹیوبر کے لیے سب سے بڑی خوشخبری ۔

اب یوٹیوبرز اور صارفین دونوں فائدہ اٹھائیں گے نیو ٹو یو آپش کے تحت صارفین کے پسندیدہ چینلز سامنے آئیں گے۔

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یوٹیوب نے صارفین کے لیے ”نیو ٹو یو“ آپشن متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین کے پسند یدہ چینلز ان کے سامنے آئیں گے جنہوں نے انہیں دیکھا یا سبسکرائیب نہیں کیا ہوگا۔
اگرچہ یوٹیوب کے اس فیچرز کا بنیادی مقصد ناظرین کوتادیر ویڈیو دکھانا ہے ساتھ ہی ساتھ اس کی مدد سے نئے یوٹیوبر ز کو بھی نئے صارفین کی تلاش میں مدد دینا بھی ہے۔
New to youآپشن کے تحت کئی ویب سائٹ نے اس کے سکرین شاٹ شامل کیے ہیں یوٹیوب کے ایکسپلور کے تحت یہ آپشن سامنے آئے گا جیسے ہی صارفین اس کو کلک کریں گے۔ ویڈیوز کی ایک لمبی فہرست کھل جائے گی جو ان کی لگی بندھن ویڈیوز تجاویز سے ہٹ کر ہوں گی اور اس طرح یوٹیوب کے صارفین اپنے دائرے سے باہر بھی مفید ویڈیوز کے متعلق جان سکیں گے۔
یوٹیوب کی اس نئی سہولت کے تحت صارفین کے لیے نت نئے نئے چینلز اور نئی نئی ویڈیوز ان کے سامنے آئیں گی جس سے صارفین اپنی پسند کی ویڈیو بغیر تلاش کیے دیکھ سکیں گے اور نئے نئے چینلز سے بھی واقف ہوں گے اس کے ساتھ وہ یوٹیوبر ر جو بالکل نئے ہیں ان کو کافی سپورٹ ملے گی اور یو ں ان کے چینلز بھی لوگوں کی نظروں میں آئیں گے اور ان کی ویڈیوز بھی نئے نئے لوگوں تک جائیں گئیں کیونکہ یہاں یوٹیو ب اب خود سپورٹ کرنے جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں