نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے کے لیے تیار۔

جلد ہی دنیا بھر کے کرکٹر پاکستان میں کرکٹ کھیلنے آئیں گے نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کرکٹ بور ڈ کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے : ترجمان پی سی بی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکیٹ ٹیم کا ستمبر کے وسط میں پاکستان کے دورے کا امکان ہے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی پیشکش کردی ہے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور جلد ہی قوم کو خوشخبری ملے گی۔ ترجمان پی سی بی نے کہا کے نیوزی لینڈ کو وائٹ بال کرکٹ کھیلنے کی دعوت دے رکھی ہے جس کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے سیریز ایم او یو اور شیڈول سے متعلق معاملات زیر غور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈ سے بھی دورہ پاکستان کی بات کررہے ہیں جلد ہی دنیا کے کرکٹرز پاکستان میں کھیلنے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں