وائے فائی ہیکرز ہم پر کیسے نظر رکھتے ہیں۔؟

آج کی دنیا جدید ٹیکنالوجی کا گڑھ بن گئی ہے۔ ٹیکنالوجی نے جہاں انسانی زندگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کیا ہے وہیں ا س نے عوام الناس کو سنگین مسائل سے بھی دوچار کیا ہے۔ اس بات کی ایک زندہ مثال یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی وائے فائے پر ہونے والی ایک تازہ تحقیق کے خوفناک نتائج ہیں۔
ریسرچ کے مطابق ہیکنگ تکنیک پر مہارت رکھنے والے افراد آپ کے وائے فائے سگنلر کا استعمال کرتے ہوئے گھر یا دفتر میں آپ کی لوکیشن کو ٹریک کرسکتے ہیں۔ بنیادی طو پر ہیکنگ کی یہ تکنیک کچھ اس طرح کا م کرتی ہے کہ وائے فائی سگنل کو صارف کی فرش پر چلتے وقت اس کی چال کو سمجھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اگرصارف کی چال ہیکر کے ریکارڈ میں موجود چال سے میچ ہوجاتی ہے تو ہیکر ز با آسانی لوکیشن ٹریک کرلیتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ صرف وائے فائے سگنلر کا استعمال کرکے صارف کے گھر کا تھری ڈائی مینشنل نقشہ بھی تیار کیا جاسکتا ہے، جس کے ذریعے گھر، دفتر یا کسی اور جگہ پر موجود افراد کی ہلچل، ان کی لوکیشن اور دیگر حرکات پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔ اس تکنیک کو اس ماڈل آئیڈنٹی فکیشن کا نام دیا گیا ہے جس کااستعمال قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی کرسکتے ہیں لیکن دنیا میں موجود دیگر ٹیکنالوجیز کی طرح اگر مذکورہ ٹیکنالوجی بھی غلط ہاتھوں میں استعمال ہوتو اس کے سنگین نتائج آسکتے ہیں۔ کیونکہ آج تقریباً ہر گھر میں وائے فائے انٹرنیٹ کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اگرچہ عوام الناس میں اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے تحفظات پائے جاسکتے ہیں تاہم اس کے منفی یا مثبت نتائج کا انحصار مزید ریسرچ کرنے کے بعد اس کی آئندہ ہونے والی پیشرفت پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں