واٹس ایپ اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے چند اہم طریقہ کار ۔

اپنے واٹس ایپ اکاونٹ کو ”او ٹی پی“ کے ذریعے چیک کریں اور تصدیق کریں اگر آپ تصدیق نہیں کریں گے تو ممکن ہے آپ کا اکاونٹ ڈی ایکٹو کردیا جائے۔ غور کریں اگر آپ کو اس قسم کے پیغامات موصول ہورہے ہیں تو جان لیجیے آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیکرز کے نشانے پر ہے۔

محتاط رہیں آپ کی ہلکی سی لاپرواہی آپ کو اپنے واٹس ایپ کے اکاؤنٹ سے محروم کرسکتی ہے اور ہیکرز آپ کا نام اور نمبر استعمال کرکے آپ کے دوستوں اور رشتہ داروں کو اس وقت تک لوٹ چکا ہوگا جب تک آپ ان سب تک اطلاع نہیں کرتے کہ میرا اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے یہ جعل سازی اور دھوکہ بازی کا سلسلہ لگاتار جاری ہے اور کافی لوگ اب تک لٹ بھی چکے ہیں اس میں، جبکہ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو متعدد بار خبردار کیا ہے کہ او ٹی پی یعنی ون ٹائم پاسورڈ کا استعما ل کرتے ہوئے جعل ساز سرگرم ہیں ان سے محتاط رہیں۔ ہیکرز گمراہ کن پیغامات بھیج کر آپ کو کہتے ہیں کہ آپ کے نمبر پہ ایک کوڈ آیا ہے وہ تو سینڈ کرنا اگر آپ سینڈ کرتے ہیں تو آپ کا اکاؤنٹ فوری ہیک ہوجاتا ہے۔

اس جعلی سازی کو روکنے کے لیے واٹس ایپ نے بھی اپنی سرگرمیاں تیز کررکھی ہیں واٹس ایپ نے اپنے صارفین کا اکاؤنٹ محفوظ بنانے کے لیے ایک نیا فیچر ’فلیش کال‘ متعارف کرانے کا علان بھی کیا تھا۔ اس فیچر سے ہیکرز واٹس ایپ کو ہیک نہیں کرسکیں گے اور ان ہیکرز سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارہ بھی مل جائے گا اس نئے فیچر میں اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے 6عدد کوڈ پر مشتمل سیکورٹی کی ضرورت نہیں رہے گی جو کہ اب تک ہے یہ فیچر خود کار کے طریقے سے ہی صارفین کے فون نمبر کی تصدیق کردے گا تاہم اس فیچر کے آنے میں ابھی کچھ وقت درکار ہے۔

ہیکرز اکاؤنٹ کو ہیک کرکے کیا کچھ کرسکتا ہے؟
اگر آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا ہے اور آپ فوری طور پر اپنے عزیز و اقارب کو نہیں بتا پاتے کہ میرا اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے لہذا محتاط رہیں کسی قسم کے میسج کا جواب نہ دیں ہیکر کیا کرے گا ہیکر آپ کے اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے قریبی لوگوں سے آپ کے نام پر کوئی جھوٹ بول کر بھاری رقم بطور قرض منگوا لے گا اس کے علاوہ آپ کے اکاؤنٹ میں موجود تمام گروپس سے آ پ کے تمام پیغامات دیکھ سکتے ہیں علاوہ ازیں وہ آپ کے قریبی لوگوں کے نمبرز کا ڈیٹا نکال کر انہیں بھی ہیک کرسکتے ہیں لہذا محتاط رہیں اور محفوظ رہیں۔

چند ضروری ہدایات :
٭اگر آپ کو کوئی لنک سینڈ کرے اور کہے کہ اس لنک پہ کلک کریں جب آپ پوچھتے ہیں کہ اس میں کیا ہے تو وہ کہتا ہے کہ بعد میں بتاتا ہوں فلحال آپ لنک جوائن کریں تو ایسی غلطی کبھی نہ کریں آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہوسکتا ہے۔

٭ہیکرز آپ کا اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کے لیے پہلے آپ کو میسجز بھیجے گا جب آپ دھیان نہیں دیتے تو پھر آپ کے اسی واٹس ایپ والے نمبر پہ کال آئے گی جس میں چھ عدد ہندوسوں کودہرانے اور ساتھ ساتھ کلک کرنے کا کہا جائے گا اگر آپ نے کال اٹھا کر ساری ہدایات پہ عمل کرلیا تو آپ کا اکاؤنٹ غیر محفوظ ہاتھوں میں چلا جائے گا۔

٭واٹس ایپ کا نمائندہ بن کر آپ کو کہا جائے گا کہ اس فیچر کو فعال بنانے کے لیے لنک پر کلک کریں

٭بعض موصول ہونے والے پیغامات کو آگے شیئر کرنے کا کہا جائے گا۔

٭اگر آپ کو کوئی میسج کرکے پیسے مانگے تو فوراً ا س دوست کوویڈیو فون کال کرکے تصدیق کریں کیا وہ اس واٹس ایپ کواستعمال کررہا ہے یا نہیں۔

یاد رہے بعض ہیکرز آپ کو واٹس ایپ استعمال کرنے کی فیس مانگتے ہیں اور خود کو واٹس ایپ کا نمائندہ گردانتے ہیں ایسے جعلی سازوں سے محتاط رہیں واٹس ایپ ایک فری ایپلی کیشن ہے اس کی کوئی فیس نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں