واٹس ایپ چلانے کیلئے اب انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں رہے گی اہم اعلان جاری ۔

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ کو چلانے کے لیے اب انٹرنیٹ کنکشن کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہوگی: ول کیٹھارٹ

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ جس کو کروڑوں لوگ انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کے باعث استعمال کرنے سے محروم ہیں بالکل سم کارڈ کی طرح اب واٹس ایپ بغیر کسی انٹرنیٹ کے اپنا کام کرے گی واٹس ایپ نے اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے
ایک اکاؤنٹ ایک ہی وقت میں کئی ڈیوائسز میں استعمال کرنے کی سپورٹ فراہم کرنے کے لیے واٹس ایپ کافی عرصے سے کام کررہا تھا رواں ماہ جون میں ہی واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر پر کام کی تصدیق کی گئی ہے۔

واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھکارٹ نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے اس کے ساتھ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد میسجنگ سروس میں ملٹی ڈیوائس سپورٹ کو صارفین استعمال کرسکیں گے۔
تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ یہ کب تک ہوگا البتہ رواں سال میں ا س سب سے بڑے فیچر کے حوالے سے کافی تفصیلات منظِر عام پر آگئی ہیں۔

واٹس ایپ فیچر کی تفصیلات کو لیک کرنے والی ویب سائٹ WABetaInfoنے اس حوالے سے مکمل تفصیلات اپنی سائٹ پہ دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے بیک وقت 4ڈیوائسز کو لنک کرسکیں گے تاہم یہ یہ ڈیوائسز واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ اور فیس بک پورٹل تک محدود ہوں گی۔
اس نئے فیچر کو استعمال کرنے والے ایسے افراد کو میسجز نہیں بھیج سکیں گے جن کے فون میں واٹس ایپ کا پرانا ورژن موجود ہے۔

اس کے ساتھ جو صارفین واٹس ایپ ملٹی ڈیوائس بیٹا کا حصہ ہیں وہ ایک فون اور 4دیگر ڈیوائسز سے اکاؤنٹ کو لنک کرسکتے ہیں یعنی کہ اپنے فون کے ساتھ واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ اور فیس بک پورٹل۔
ایک بار لنک ہونے کے بعد واٹس ایپ ان ڈیوائسز پر کام کرتی رہے گی چاہیے مرکزی ڈیوائس یعنی فون بیٹری چارجنگ بیشک ختم بھی ہوجائے یا اس پہ انٹرنیٹ کو آف کردیا جائے۔
اس نئے فیچر کو لنکڈ ڈیوائسز کا نام دیا جائے گا اس کے علاوہ ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے لیے ڈیسک ٹاپ ورژن کا نیا یوزر انٹرفیس بھی متعارف کرایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں