واٹس ایپ کا مالک خود سگنل ایپ استعمال کرتا ہے حیرت انگیز انکشاف۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 50کروڑ سے زیادہ فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا ایک ہیکنگ فورم پر دستیاب ہے۔
اس وقت یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی ذاتی تفصیلات بھی اس ڈیٹا میں شامل ہیں۔
ڈیٹا میں موجود مارک زکر برگ کے فون نمبر کو استعمال کرتے ہوئے کیا اور اس کا ایک اسکرین پوسٹ بھی ٹویٹر پر شیئر کیا۔
اسی اثناء میں فیس بک انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے بانی ان دنوں سگنل ایپ کا استعمال شروع کردیا ہے تاکہ وہ مخالف ایپ کو چیک کرسکیں۔
یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ سگنل کے ڈیٹا کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جاتی ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی، فیچرز اور دیگر پہلووں کو ڈیزائن کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سگنل نے بھی مارک زکر برگ پر طنز کیا ہے۔اور کہا کہ واٹس ایپ کے ٹرمز آف سروس قبول کرنے کی 15مئی کی ڈیڈلائن قریب آگئی ہے تو مارک زکر برگ نے پہلے ہی مثال قائم کردی۔
یا د رہے مارک زکر برگ کا مبینہ اکاونٹ 5اپریل سے بند ہے اور وہ اس وقت سگنل ایپ کا استعمال کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں