واٹس ایپ کا ویڈیوز کوالٹی والا آپشن متعارف کروانے پر غور۔

لاہور (ٹیکنالوجی ڈیسک) دنیا کی مشہور ایپلی کیشن واٹس ایپ جس کو اس وقت دنیا بھر میں 2ارب سے زاہد افراد استعمال کررہے ہیں واٹس ایپ صارفین کے لیے کمپنی کی طرف سے نت نئی تبدیلیوں کو متعارف کرایا جاتا ہے تاہم فیس بک کی زیر ملکیت اس میسجنگ ایپ جو ایک پہلو کے حوالے سے اب تک محدود ہے۔ واٹس ایپ میں ہائی ریزولوشن ویڈیو کو بھیجنا اور دیکھنا ابتک مشکل تھا ہائی ریزولوزشن ویڈیوز کے لیے واٹس ایپ کے صارفین کو اس ویڈیوز کو ڈاکو منٹ فائل میں بھیجنا پڑتا ہے مگر واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ اس مسلے کے حل کے لیے واٹس ایپ اپنا کام کررہی ہے اور جلد ہی ایک نئی تبدیلی آنے والی ہے جس کے تحت واٹس ایپ میں بھیجی جانے ویڈیوز کو سننے یا دیکھنے کے لیے ویڈیو کوالٹی کے آپشنز دستیاب ہوں گے۔ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetainfoکے مطابق اینڈ روئیڈ کے نئے بیٹا ورژن میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین کو ویڈیوز سینڈ کرتے ہوئے اس کی ڈیفالٹ کوالٹی بدلنے کی سہولت مل سکے گی۔ اس سے پہلے واٹس ایپ میں ویڈیو پریفرینس بدلنے کی اجازت نہیں اور اس کے باعث بھیجے جانے والی یا ملنے والی ویڈیوز کی کوالٹی بہت ہی خراب ہوتی ہے۔ تاہم اب صارفین کے اس نئے فیچر کے تحت صارفین کو ویڈیو لوڈ کرتے وقت 3آپشن آٹو، بیسٹ کوالٹی اور ڈیٹا سیور ملیں گے۔ آٹو آپشن کو ریکومینڈڈ کی حیثیت حاصل ہوگی جو ممکنہ طور پر موجود ہ فارمیٹ کی طرح ہی کام کرے گا۔ جبکہ بیٹا سیور آپشن ان افراد کے لیے بہترین ہوگا جو دوستوں کو ویڈیوز تو بھیجنا چاہتے ہیں مگر اپنے ماہانہ ڈیٹا لمٹ کو بھی بچانا چاہتے ہیں۔ بیسٹ کوالٹی آپشن وہ ہے جو بیشتر صارفین چاہتے ہیں تاکہ ہائی ریزولوشن ویڈیوز کو سینڈ کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں