وفاقی دارلحکومت میں کھدائی کے دوران تیل دریافت۔

اسلام آباد: اسلام آباد کے علاقے H-13میں بور لگانے کے لیے کھدائی کے دوران تیل نکل آیا تیل دریافت ہونے کے بعد لوگوں کی کافی تعداد جمع ہوگئی اور تیل جمع کرنا شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے علاقے H-13میں بور کی کھدائی کے دوران تیل نکل آیا بورنگ کے دوران نکلنے والے تیل کی تعداد کافی زیادہ ہے۔کھدائی کے بعد جب تیل نکلا تو عوام کی کافی تعداد یہ دیکھنے کے لیے جمع ہوگئی اور کئی شہریوں نے غیر قانونی طور پر کنویں کھود کر تیل نکال کر فروخت کرنے لگے۔
انتظامیہ کو جب پتہ چلا تو انہوں نے آکر تیل والی جگہ کو سیل کرکے اپنی تحویل میں لے لیا اور تیل کے نمونے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بھجوا دئیے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اوگرا کے اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خان کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے اوگرا صورتحال کا جائزہ لے کر آگاہ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں