وہ ہوگیا جس کا انتظار تھا خیبر پختونخواہ حکومت نے فیس بک مانیٹائزیشن کے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا۔

خیبر پختونخوا سمبلی نے پاکستان میں سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ”فیس بک“ کی مانیٹائزیشن کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ضیا ء اللہ بنگش کی جانب سے پیش کی گئی قراردار میں صوبائی حکومت سے فیس بک کی مانیٹائزیشن کے آغاز کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرے تاکہ صارفین بالخصوص نوجوان، میڈیا پلیٹ فارم کا مثبت استعمال کرتے ہوئے اس سے پیسے کما سکیں۔
قرارداد میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر پہلے ہی فیس بک حکام سے ملاقات کرچکے ہیں جس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک کے پلیٹ فارم کے مانیٹائیزنش کے آغاز کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
قرار داد میں مزید کہاں گیا کہ اس اقدام سے ملک میں فیس بک کے 5کروڑ صارفین بالخصوص نوجوان فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں