ویوو کی جانب سے پاکستان میں V21eپروفیشنل سمارٹ فون متعارف۔

رومن بلیک اور ڈائمنڈ فلیئر میں 45,999روپے قیمت پر 6جولائی سے پری آرڈر کے لیے دستیاب۔

لاہور (2جولائی 2021) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں V21eمتعارف کروا کر تمام صارفین کے لیے پروفیشنل سمارٹ فون فوٹو گرافی کے جدید ترین فیچرز سے آراستہ فون کی خریداری کو ممکن بنا دیا ہے۔ یہ سمارٹ فون ویوو کی V-Seriesجو جدید کیمرہ سسٹم، دلکش ڈیزائنر اور مناسب قیمت کی وجہ سے خصوصی شہرت کا حامل ہے۔ V21eمیں روزمرہ زندگی کی ہر یادگار لمحے کو خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں محفوظ کرنے کے لیے Alنائٹ پوٹریٹ کے ساتھ 44میگا پکسل آئی ٹو فوکس فرنٹ کیمرہ موجود ہے۔ صاف تصاویر، رات میں بہترین فوٹو گرافی اور 4Kکوالٹی کی الٹرا سٹیبل ویڈیوز بنانے کے لئے V21eمیں بہترین فرنٹ کیمرہ ہارڈ وئیر کے علاوہ جدید ترین سافٹ وئیر اور آٹو فوکس فیچرز بھی موجود ہیں اس کا طاقتور میگا پکسل آئی آٹو فوکس f/2.0کے ساتھ مل کر کم روشنی میں بھی بہترین فوٹو گرافی کو ممکن بناتا ہے۔ V21eطاقتور پراسیسر 8GB ریم اور 128GBروم موجود ہے جبکہ ریم میں 3GBکی توسیع بھی ممکن ہے تاکہ آپریٹنگ سسٹم اور ایپلی کیشنز کو برق رفتاری سے چلانے اور بہترین کارکردگی کے لیے میموری کی ضرورت کو خاطر خواہ پورا کیا جاسکے۔ مزید برآں گیمنگ کے حیران کن تجربہ کے لیے اس میں الٹرا گیم موڈ بھی دستیاب ہے ویوو کا نیا V21eاس وقت پاکستان بھر میں 45,999روپے کی قیمت پر دو خوبصورت کلرز رومن بلیک اور ڈائمنڈ فلیئر میں پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 6جولائی 2021ء سے مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ ایک سال کی آفیشل ورانٹی کے ساتھ فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے نیز تمام اسیسریز کے لیے بھی 6ماہ کی ورانٹی بھی فراہم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں