ٓٓٓآنکھوں کی سکیننگ کروانے پر کرپٹو کرنسی ملے گی۔

لاہور (2جولائی 2021) امریکہ کی ایک اسٹارٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی افراد اگر ان کی کمپنی سے اپنی آنکھوں کی اسکیننگ کروائے گاتو اسے معاوضے میں ایک نئی کرپٹو کرنسی جس کا نام ورلڈ کوائن ہے وہ دی جائے گی۔ اس کے ساتھ کمپنی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ آنکھ کی اسکیننگ کروانے پر نہ صرف ورلڈ کوئن کرپٹو کرنسی دی جائے گی بلکہ اس شخص کو ورلڈ کوائن کمپنی میں تھوڑا سا حصہ بھی دیا جائے گا۔ سیم آلٹمین نو ورلڈ کوئن جوکہ کمپنی (کرپٹو کرنسی) کے بانی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ایک مخصوص مشین کے ذریعے آنکھوں کی اسکیننگ کرکے سیکیورٹی اور ذاتی معاملات کے حوالے سے اس شخص کی ایک ڈیجیٹل شناخت تخلیق کی جائے گی جو مکمل طور پر محفوظ ہوگی، تاہم اس شناخت کو صرف وہی ایک شخص ہی استعمال کرسکے گا۔

ورلڈ کوئن کرپٹو کرنسی کے بانی سیم آلٹمین کا تعلق کمپیوٹر سائنس میں بلاک چین ٹیکنالوجی سے ہے جسے انٹرنیٹ کا مستقبل بھی کہا جاتا ہے۔ دنیا کی تمام کرپٹو کرنسیز بھی یہی ٹیکنالوجی استعمال کرکے بنائی جاتی ہیں۔ آن لائن ڈیٹا کا تحفظ یعنی سیکیورٹی، بلاک چین ٹیکنالوجی کی اہم ترین خاصیت ہے۔ اس ٹیکنالوجی پر کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ بلاک چین کی مدد سے آن لائن ڈیٹا کو اتنا محفوظ بنایا جاسکتا ہے کہ کوئی بھی ہیکر اپنی بہترین کوششوں کے باوجود اسے تبدیل نہیں کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں