ٹویٹر کے بانی کی پہلی ٹویٹ کتنے میں فروخت ہوئی، جان کر آپ حیران راہ جائیں گے۔

سالانہ 70ارب ڈالر کمانے والے پلیٹ فارم کے بانی نے 15سال قبل کی گئی اپنی پہلی ٹویٹ کو ایرانی نژاد شخص کو 45کروڑ میں نیلام کردی۔ ٹویٹر جو اس وقت اگرچہ کھربوں روپے کا اثاثہ بن چکا ہے اور ٹویٹر پر شروع ہونے والے ٹرینڈز دنیا میں بہت کچھ کرا سکتے ہیں۔
ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی کی اب سے 15برس قبل کی گئی پہلی ٹویٹ کو ایک ملائشین نژاد ایرانی کاروباری شخص نے 3کروڑ امریکی ڈالر جوکہ پاکستانی 45کروڑ بنتے ہیں سے زاہد رقم کے عوض خرید لی۔
ٹویٹر کے بانی کی پہلی ٹویٹ کو آن لائن فروخت کیا گیا اور ٹویٹ سے حاصل ہونے والی رقم بٹ کوائن کے طرز کی کرپٹو کرنسی میں وصل کی گئی۔

جیک ڈورسی نے اپنی پہلی ٹویٹ میں صرف یہ بتایا تھا کہ ”میں نے اپنا ٹویٹر اکاونٹ بنا لیا ہے“

خیال رہے: جیک ڈورسی کی جانب سے پہلی ٹویٹ 22مارچ 2006کو گئی تھی جبکہ ٹویٹر کا آغاز 21مارچ 2006کو ہوا تھا اس وقت ٹویٹر کو دنیا بھر میں 50کروڑ افراد استعمال کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں