ٹک ٹاک نے بیروزگار افرا دکے لیے اچھی خبر سنادی۔

اب ملازمت ہوئی آسان،ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے ملازمتوں کے راستے کھول دئیے۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور ویڈیو ایپ ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ بیروزگار حضرات جو نوکری کی تلاش میں رہتے ہیں اب ایسے افراد کے لیے ٹک ٹاک نے ”ریز یومے“ نامی سروس شروع کردی ہے جس کے تحت صارفین آسانی سے نوکری تلاش کرسکیں گے ٹک ٹاک نے اس سروس کا اعلان حال ہی میں کیا ہے اورآزمائشی طورپر اس سروس کو امریکہ میں شروع کیا ہے۔ ریز یومے سروس کے ذریعے صارفین مختلف اداروں تک اپنی سی وی اور ملازمتی کوائف بھیج سکیں گے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے اس سروس کے ذریعے ٹک ٹاک کو مزید عوامی مفاد کے لئے بہتر بنانا ہے اور صارفین کے لیے ملازمتوں کی تلاش میں مدد فراہم کرنا ہے۔
اس سروس کے آغاز سے قبل ٹک ٹاک نے دنیا کے بڑی بڑی کمپنیوں اور مختلف اداروں سے بھی رابطہ کیا ہے جن میں شاپیفائی، ڈبلیو ڈبلیو ای اور اے ایل او یوگا کمپنیاں سرِ فہرست ہیں اس سروس کو استعمال کرنے کا انتہائی آسان طریقہ ہے اس کے لیے آپ نے ٹک ٹاک کلپس میں، شوکیس دیئر اسکل سیٹس اینڈ ایکسپیریئس میں جانا ہے اس کے بعد پھر TikTokResumesکے ساتھ ایک کیپشن لکھ کر اسے پوسٹ کردینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں