ٹک ٹاک پر پابندی ختم سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پی ٹی اے کو بحالی کا حکم دے دیا۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے کیس کی سماعت عدالت نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن (پی ٹی اے) کو ٹک ٹاک سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دے دیا عدالت نے پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق بھی درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دیا پی ٹی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹک ٹاک کے متعلق شکایت درج کروانے والے کی درخواست پر 5جولائی تک فیصلہ کردیں۔

جس پر عدالت نے کہا کہ شکایت کنندہ کی درخواست پر عدالت 5جولائی کو فیصلہ سنائے گی بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کو 5جولائی تک ملتوی کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں