ٹک ٹاک پھر عدلیہ کے ریڈار پر آگئی اب کیا ہوگا۔؟

ٹک ٹاک پر مستقل پابندی عائد کی جائے سپریم کورٹ میں درخواست دائر۔

اسلام آباد (28جون2021) تفصیلات کے مطابق مشہور زمانہ ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ٹک ٹاک پربے حیائی، جرائم کے فروغ منشیات اور اسلحہ سے متعلق لوگ ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں۔ درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ ٹک ٹاک تعلیمی اداروں کے ماحول کو خراب کررہی ہے ٹک ٹاک پر اپنے آپ کو پاپولر اور ویوز لینے کے چکروں میں لوگ خود کشی جیسے اقدامات کی ویڈیو بھی بنارہے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ٹک ٹاک کو مستقل طور پر پاکستان میں بند کردیا جائے اور حکومت کو اس کے مواد کو سینسر کرنے کے لیے میکنیزم بنانے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں