ٹک ٹاک کے مقابلے میں یوٹیوب میدان میں آگیا۔

گزشتہ سال ستمبر میں یوٹیوب نے ٹک ٹاک سے مماثلت رکھنے والی ویڈیوز کو اپنی ایپ کا حصہ بنایا تھا، جس کو سب سے پہلے بھارت میں متعارف کرایا گیا۔
ٹک ٹاک کی نقل پرمبنی اس فیچر کو یوٹیوب شارٹس کا نام دیا گیا تھا اور اب اس فیچر کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
یوٹیوب شارٹس میں 15سیکنڈ یا اس سے کم دورانیے کی ویڈیوز نئے کرئیٹر ٹولز سے تیار کرکے اپ لوڈ کی جاسکتی ہے یعنی یہ ٹک ٹاک سے بہت زیادہ ملتا جلتا فیچر ہے جس میں اسپیڈ کنٹرولز، ایک ٹائمز اور کاونٹ ڈاون لوڈ بھی شامل ہے۔
ا ن مختصر ویڈیوز میں موسیقی کا اضافہ بھی کردیا جائے گا اور اس کے لیے یوٹیوب میں گانوں کی بہت کی بہت بڑی لائبریری موجود ہے جو کمپنی کے مطابق وقت کے ساتھ مزید بڑی ہوتی جائے گی۔
یوٹیوب شارٹس کا مقصد ٹک ٹاک کی مقبولیت کو کم کرکے گوگل کو ویڈیو شئیرنگ سائٹ کی بالا دستی کو برقرار رکھنا ہے بھارت کے بعد اب یوٹیوب شارٹس کو امریکہ میں متعارف کرایا گیا ہے اور بہت جلد عالمی سطح پر بھی اسے پیش کردیا جائے گا۔
یوٹیوب کے مطابق اب بھی روزانہ ان مختصر ویڈیوز کو روزانہ ساڑھے 3ارب سے زیادہ بار دیکھا جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں