ٹیلیگرام دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی

جنوری 2021 میں ٹیلیگرام سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی نان گیمنگ ایپ رہی، جس نے ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

مجموعی طور پر جنوری میں 6 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ بار ٹیلیگرام کو ڈاؤن لوڈ کیا گیا، یہ تعداد جنوری 2020 کے مقابلے میں 3.8 گنا یادہ ہے۔

سب سے زیادہ تعداد میں بھارت میں ٹیلیگرام کو ڈاؤن لوڈ کیا گیا جبکہ انڈونیشیا کا دوسرا نمبر رہا۔

اس سے قبل دسمبر 2020 میں ٹیلیگرام 9 ویں جبکہ ایپ اسٹور میں ٹاپ 10 میں بھی شامل نہیں تھی۔

تاہم جنوری 2021 میں وہ گوگل پلے اسٹور میں ڈاؤن لوڈ کی جانے والی نمبرون جبکہ ایپ اسٹور میں چوتھے نمبر پر رہی۔

مجموعی طور پر ٹیلیگرام پہلے، ٹک ٹاک دوسرے، سگنل تیسرے، فیس بک چوتھے اور واٹس ایپ سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی 5 ویں ایپ تھی۔

خیال رہے کہ جنوری کے آغاز سے نئی پرائیویسی پالیسی کے تنازع نے واٹس ایپ کی حریف ایپس کو ضرور فائدہ پہنچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں