ٹیلی گرام کے صارفین کے لئے شاندار فیچر متعارف۔

واشنگٹن (ٹیکنالوجی ڈیسک)واٹس ایپ کی متنازعہ پالیسی کے بعد پیغام رسانی کے لئے استعمال ہونے والی واٹس ایپ کی متبادل موبائل ایپلیکیشن ٹیلی گرام نے صارفین کے لیے شاندار سہولت متعارف کرادی۔ ٹیلی گرام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اب ٹیلی گرام پربھی زوم ایپ کی طرح گروپ کی صورت میں ٹیلی گرام کے صارفین ویڈیو کال کرسکے گئے جبکہ اس سے قبل دو لوگ ہی آپس میں بات کرسکتے تھے۔ کمپنی کے مطابق گروپ ویڈیو کال کے دوران صارفین کو اسکرین شیئر کرنے کی سہولت بھی ہوگی جبکہ وہ مختلف اینیمیٹڈ تصاویر اور اسٹیکرز بھی دوستوں کو بھیج سکیں گے۔
ٹیلی گرام نے گروپ ویڈیو کالنگ کی سہولت صرف موبائل صارفین کے لئے متعارف نہیں کرائی بلکہ کمپیوٹر یا ٹیبلیٹ پر استعمال کرنے والے صارفین بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں