پاکستانی ویلڈر نے سستی ترین گاڑی بناکر دنیا کو حیران کردیا۔

پانچ سواریوں کے ساتھ پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار

لاہور (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق عارف والا کے ایک نواحی گاؤں میں محمد امین نامی ویلڈر نے صرف پچاس ہزار روپے میں سستی ترین گاڑی تیار کرکے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔ گاڑی کو تیار کرنے کے لیے سی ڈی موٹر سائیکل کا 70سی سی انجن اور اسکریپ میٹل کا استعمال کیا گیا، یہ گاڑی چار سے پانچ افراد کو بیٹھا کر پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سڑک پر دوڑتی ہے مزے کی بات یہ ہے کہ اس گاڑی کا فیول خرچ بھی بہت کم ہے ۔

محمد امین کا کہنا ہے کہ میری دوکان میں ہی کباڑ کا کچھ سامان پڑا تھا جس کی مدد سے یہ گاڑی تیار کی ہے۔ محمد امین کی اس ایجاد پر گاؤں کے تمام لوگ بہت خوش ہیں گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ امین کافی محنتی ویلڈر ہے جس نے مناسب قیمت پر گاڑی تیار کرکے غریب اور متوسط طبقے کی مدد کی ہے۔

گاؤں کے افراد کا کہنا ہے کہ محمد امین کی اس کاوش کو حکومتی سطح پر سہرانا چاہیے گاوں کے لوگوں نے حکومت پاکستان سے محنتی اور باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی کی اپیل کردی ان کا کہنا ہے کہ اس طرح ملک میں سستی اور مناسب قیمت کی گاڑیاں تیار ہوسکیں گی جو مناسب قیمت پر متوسط طبقے کو بھی میسر ہوں گی۔

محمد امین کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام جب چاہیں اپنا لوہا منوا سکتے ہیں اور اپنے ہنر اور فن سے ملک و قوم کا سر فخر سے بلندکرسکتے ہیں حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ ایسے لوگوں کو وسائل مہیا کرے تاکہ وہ نئی نئی ایجادات سے پاکستان کو اقوام عالم میں منوا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں