پاکستان میں ’اسپاٹی فائے‘ کی اسٹریمنگ شروع۔

دنیا کی سب سے بڑی میوزک ویب سائٹ نے دنیا کے کئی ممالک سے ڈیڈھ دہائی بعد پاکستان میں اسٹریمنگ شروع کردی اسپاٹی فائے کا شمار دنیا کی سب سے بڑی آڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ میں ہوتا ہے تاہم یہ ویب سائٹ ویڈیو اسٹریمنگ سروس بھی فراہم کرتی ہے۔
ساتھ ہی یہ کمپنی میوزک فیسٹیولز کے انعقاد بھی کرتی ہے جب کہ اسپاٹی فائے پر پوڈ کاسٹ شو بھی منعقد کیے جاتے ہیں اسپاٹی فائی کو دنیا میں اسٹریمنگ چلاتے ہوئے تقریباً ڈیڈھ دہائی گزر چکی ہے تاہم اسے پاکستان سمیت ایشیاء و افریقہ کے 80ممالک میں اب شروع کیا گیا ہے۔
اسپاٹی فائے نے 22فروری کو بتایا تھا کہ جلد پاکستان میں بھی اس کی اسٹریمنگ شروع ہوجائے گی اور اب ملک میں اس کی اسٹریمنگ شروع کردی گئی ہے۔
بنیادی طور پر اسپاٹی فائے تین طرح کی سروسز فراہم کرتی ہے، جس میں مفت اسٹریمنگ سمیت درمیانی فیس بک اور پریمیم فیس کی سہولیات شامل ہیں۔
ایپ ڈاون لوڈنگ کے بعد اسپاٹی فائے چلانے کے لیے رجسٹریشن کروائی ہوگی یہ ایسے ہی ہے جیسے کسی بھی سوشل ایپ کو چلانے کے لیے اس پر اکاونٹ بنانا پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں