پاکستان میں فائیوجی ٹیکنالوجی میں کامیابی کب تک متوقع؟

پاکستان سٹاک ایکس چینج اور پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے مابین اشتراک عمل کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت دونوں ادارے پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں کی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کے لیے مل کر کام کریں گے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ ہمیں تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر آگے بڑھنا ہوگا ہمیں برق رفتاری سے فائیو جی متعارف لانا ہوگی 2022ء دسمبر تک ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی بھر پور کوشش کی جائیگی۔
پاکستان میں 10ہزار آئی ٹی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے آئی ٹی کمپنیوں کی شمولیت کے لیے جیم بورڈ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے آئی ٹی کمپنیاں سرمایہ حاصل کرکے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کی رفتار کو تیز کرسکیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں