پاکستان کے لیے انگلینڈ سیریز جیتنا مشکل ہے سابق کرکٹرز

پہلے میچ میں قومی ٹیم نے نہایت ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا، سیریز میں واپسی مشکل نظر آتی ہے۔ وسیم، عامر، راشد

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کمزور ٹیم کے خلاف ریت کی دیوار ثابت ہوئی جبکہ پاکستان کو تو جیتنا چاہیے تھا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وسیم اکرم، عامر سہیل، محمد یوسف، شعیب اختر، سکندر بخت، عبدالرزاق، باسط علی اور راشد لطیف نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستانی ٹیم نے نہایت ہی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کی کبھی امید ہی نہ تھی انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم میں زیادہ تر نئے کھلاڑی ہیں تاہم انہوں نے پاکستان کے خلاف اپنی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنا لوہا منوایا ہے۔ سابق کرکٹرز نے کہا کہ آج کا میچ پاکستان کے لئے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اگر آج بھی پاکستانی ٹیم نے کارکردگی نہ دکھائی تو سیریز سے ہاتھ دھونا پڑے گا ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ سے میچ بہت ہی اہم ہے۔ سابق کرکٹرز نے مزید کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے انگلینڈ سے میچ جیتنا تب تک مشکل ہوگا جب تک ٹیم کا ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرتا تب تک ٹیم کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں