پرائیویسی مقدمے میں ”ٹک ٹاک“ انتظامیہ کو بھاری رقم ادا کرنا پڑ گئی۔

پوری دنیا میں صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویڈیو شئیرنگ ایپ پر امریکہ میں درجنوں پرائیویسی کے مقدمات پر سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے 92ملین ڈالر ادا کرنے پر رضا مندی کا اظہار کردیا دنیا بھر میں واٹس ایپ پرائیویسی کے خلاف چرچے چل رہے ہیں جس پر امریکہ کی کئی ریاستوں میں پرائیویسی کی حفاظت نہ کرنے پر چین کی ویڈیو ایپ ”ٹک ٹاک“ کو بھی اڑے ہاتھوں لے لیا گیا جس کی وجہ سے ایپ پر درجنوں مقدمات کیے گئے تھے کمپنی نے ان تمام مقدمات کو ختم کرنے کے بدلے مجموعی طور پر 9کروڑ 20لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا وعدہ کیا ہے۔
ٹک ٹاک انتظامیہ اور مقدمات کرنے والے صارفین کے درمیان قانونی چارہ جوئی میں 21مقدمات واپس لینے پر اتفاق ہوا ہے جس کے بدلے کمپنی صارفین کو 92ملین ڈالر ادا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں