پی ایس ایل سیزن 6چھکوں، چوکوں کے ریکارڈ کا عالمی دن۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے گزشتہ روز دو اہم ترین میچ کھیلے۔

دبئی: (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پہلا میچ یونائٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا یقینا کل شائقین نے بہت لطف اٹھایا۔ دونوں اننگز میں ایک سنچری چھکے چوکوں کے ساتھ نصف سنچری سمیت 200سے زیادہ رنز ہوئے۔ اس کے علاوہ کافی چھوٹی بڑی تیز اننگز دیکھنے کو ملی جس نے شائقین کو ایک منٹ کے لیے بھی بور نہ کیا۔ اسلام آباد یونائٹڈ اس میچ کے پہلے مرحلے میں ہی کوالیفائی کرگئی تھی اس میچ کی فتح کے بعد اب اسلام آباد یونائٹڈ کو فائنل تک رسائی کے لئے زیادہ نہیں تو 2مواقع ضرور ملیں گے۔ اگر وہ کوالفائی میں شکست خردہ بھی ہوجاتے ہیں تو بھی انہیں ایلیمنٹیٹر کھیل کر فائنل تک رسائی کا موقع ضرور مل جائے گا۔

اسلام آباد یونائٹڈ نے اس میچ میں کامیابی کے لیے تین اہم تبدیلیاں کی تھی جن میں سب سے بڑی تبدیلی کپتان شاداب کو آرام کی غرض سے بٹھانا تھا۔ کیونکہ شاداب خان کی باؤلنگ میں مسلسل تنزلی آرہی تھی ان کا بیٹھنا ہی بنتا تھا شاداب کی جگہ کپتان کی ذمہ داری عثمان خواجہ نے ادا کی اس بھاری ذمہ داری کے لینے کے بعد انہوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں