پی ایس ایل کے تمام میچ ملتوی پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم اعلان جاری ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کو ملتوی کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان ایک ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں ”پی ایس ایل“ کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا بعد میں ”پی سی بی“ نے باضابطہ اعلان کردیا۔
پی ایس ایل میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایونٹ کو فوری غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ آج 3بجے اہم پریس کانفرنس کرے گی۔
پاکستان سپر لیگ میں اب تک کورونا کے 7کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے کراچی کنگز کے کھلاڑی ڈین کرسٹین بھی پی ایس ایل چھوڑ چکے ہیں۔
یونائیٹڈ کے 4کھلاڑی، لاہور قلندر کا ایک اور کوئٹہ گلیڈی ائیرز کا ایک کھلاڑی اور ایک آفیشل کے اب تک کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں