پی ایس ایل 6دوران میچ شاہین آفریدی اور سرفراز لڑ پڑے۔

ابوظہبی میں ہونے والے پی ایس ایل 6میں شاہین آفریدی اور سرفراز الجھ پڑے۔

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران جب 19واں اوور تھاتو اس اوور میں پیسر کے باونسر پر گیند سابق کپتان کے ہیلمٹ پر لگنے سے انہوں نے بظاہر کوئی تکلیف محسوس نہیں کی مگر امپائر نے معائنے کے لیے فزیو کو بلالیا اسی موقع پر سرفراز اور شاہین آفریدی آپ میں الجھ پڑے لاہور قلندر کے فیلڈرز نے شاہین آفریدی کو باؤلنگ کے لیے واپس جانے کا کہا سرفراز سے جب محمد حفیظ نے بات کی تو اس وقت پیسر نے اپنے اوور کی آخری گیند کرائی۔

جیسے ہی انگز ختم ہوئی تو لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر سابق کپتان سے بات کرتے نظر آئے اس وقت ٹیم کے بقیہ کھلاڑی بھی ان کے پاس آگئے اور ماحول ایسے محسوس ہوا جیسے کوئی بہت بڑی لڑائی ہوگئی ہے اور قوم نے سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی اور سرفراز کونشانہ بنانا شروع کردیا جبکہ بعدازاں جب شاہین آفریدی سے اس واقع کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاں کوئی لڑائی وغیر ہ نہیں ہوئی یہ ہوتا رہتا ہے اور یہ کھیل کا حصہ ہوتا ہے ایسی کوئی بات نہیں۔
کوئٹہ گلیڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جب باؤنسر ہلمٹ پرلگا تو کپتان نے حریف سے بس اتنا کہاں کہ حال تو پوچھ لیتے ان کی اتنی سی بات پر وہ مشتعل ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں