پی ایس ایل 6کا فاتح کون ؟ فیصلہ آج ہوگا

پی ایس ایل کی فاتح ٹیم ایچ بی ایل پی ایس ایل 6کی چمچماتی ٹرافی جیتنے کے ساتھ لگ بھگ ساڑھے 7کروڑ کی حقدار ٹھہرے گی۔

رنززاپ کو 3کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جائیگی دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کے لیے پرعزم

لاہور:(24جون2021)تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6کی فاتح ٹیم ایچ بی ایل کی فاتح محمد رمضان کی ملتان سلطانز بنے گی یا چمپیئن کا سہرا وہاب ریاض کی پشاور زلمی کے سر پر سجے گا اس کا حتمی فیصلہ آج ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 9بجے شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے ٹورنامنٹ کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو 2016ء میں پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے کوالیفائی کیا تھا پانچویں ایڈیشن کو کورونا کی بنا پر دو مرحلوں میں مکمل کیا گیا پاکستان سپر لیگ میں اب تک آٹھ مرتبہ آمنا سامنا ہوچکا ہے جس میں سے پانچ مرتبہ ملتان سلطانز جبکہ تین مرتبہ پشاور زلمی کی ٹیم چیمپیئن بنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں