چاکلیٹ کیک بنانے کا آسان طریقہ اب گھر میں بیٹھ کرچاکلیٹ کیک بنائیں۔

اجزاء:
میدہ : ایک کپ
انڈے : دو عدد
بیکنگ پاوڈر: 1کھانے کا چمچ
چینی: ایک کپ
ونیلا ایسنس: 1چمچ
بادام پستہ: حسب ضرورت
کوکو پاوڈر: 4کھانے کے چمچ
مکھن: 100گرام

ترکیب:
سب سے پہلے مکھن کو پگھلا کر انڈوں میں ڈال دیں اور اچھے سے بیٹ کریں۔ پھر اس میں چینی پیس کر شامل کریں اور بیٹ کرتے جائیں۔ پھر اس میں ایسنس شامل کریں۔ پھر ایک باول میں میدہ، کوکو پاوڈر اور بیکنگ پاوڈر ڈال کر اچھے سے مکس کریں اور اسے آمیز میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، او ر اوون کے باول میں ڈال کر بیک کریں۔
تو یہ اب آپ کا مزے دار چاکلیٹ کیک تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں