چٹ پٹے چکن ونگز تیار کرنے کا آسان طریقہ۔

چکن ونگز تیار کرنے کے لیے آپ نے سب سے پہلے کچھ اجزاء ہیں جن کو اکٹھا کرنا ہے وہ اجزاء درج ذیل ہیں:

چکن ونگز آدھا کلو لے لینے ہیں اس کے بعد شہد ایک کھانے کے چمچ کے برابر، کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ، سویا ساس دو کھانے کے چمچ اس کے بعد سرکہ دو کھانے کے چمچے،چلی ساس دو کھانے کے چمچے پھر لال مرچ کٹی ہوئی ڈیڈھ کھانے کے چمچ،پساہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ اور آخر پہ آپ نے نمک حسب ذائقہ لے لینا ہے۔

تو چکن ونگز تیار کرنے کے لیے یہ تو ہمارے مطلو ب اجزاء تھے جو ہم نے اکھٹے کرلیے اب اس کو بنانے کی ترکیب جانتے ہیں۔
ایک باول لیں اور اس میں شہید دو کھانے کے چمچے کوکنگ آئل، سرکہ،سویا ساس، چلی ساس، لال مرچ، نمک پسا ہوا لہسن یہ تمام اجزاء ڈال کر ان کو آپس میں مکس کردیں۔ اس کے بعد چکن ونگز کو دو ٹکڑوں میں کاٹ کر اوپر لکھے ہوئے مکسچر سے مرینیٹ کرلیں۔ اس کے بعد آپ نے کیا کرنا ہے کہ اس کو اٹھا کر دو سے تین گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ دینا ہے کیونکہ ونگز کو جتنی دیر مصالحے میں رکھا جائے گا وہ اتنا ہی ذائقے دار بنے گا۔
اس کے بعد آپ نے فرائی پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کرنا ہے۔ اس کے بعد مصالحہ لگے ونگز کو اس میں ڈال کر شروع میں تیز آنچ پر دو سے تین منٹ فرائی کریں پھر آنچ کو ہلکا کرکے ڈھک کر 20سے 25منٹ تک پکائیں تاکہ اچھی طرح گل جائیں۔ اچھی طرح ہر طرف سے سنہرا کرنے کے لیے درمیان میں ایک سے دو مرتبہ الٹ پلٹ کرلیں۔ تو یہ اب آپ کے چکن ونگز بالکل تیار ہیں کھائیں اور انجوائے کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں