کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر این سی او سی کے سخت ترین فیصلے۔

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر این سی او سی میں مندرجہ ذیل فیصلے کیے گئے ہیں:

٭ماسک پہننے کی سختی سے تعمیل کی جائے۔
٭بیماری کے پھیلاو یا ہاٹ اسپاٹ کی بنیاد پر ایس ایل ڈی /مائیکرو ایس ایل ڈی کا اطلاق جاری رہے گا۔
٭وفاقی اداروں کی صوابدید پر 50فیصد ہوم پالیسی کا اطلاق ہوگا جبکہ آئی سی ٹی میں اس کا اطلاق فوری ہوگا۔
٭تمام تجارتی سرگرمیاں رات 10بجے بند کردی جائیں گئیں۔
٭ملک بھر میں تفریحی پارکس شام 6بجے بند رہیں گے۔
٭15مارچ سے ان ڈور شادیوں، انڈور ڈائننگ، سینما گھروں اور زیارتوں کو کھولنے کی اجازت دینے کے پہلے فیصلے کو واپس لے لیا گیا ہے تاہم آوٹ ڈور ڈائننگ /پارسل دینے کا انتظام جاری رکھا جاسکے گا۔
٭این پی آئی کے بارے میں مذکورہ بالا ہدایت بیس لائن فیصلے پر مشتمل ہیں۔
٭مقامی سطح پر وبا کے پھیلاو کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی اکائیوں کے منتخب شہر اور اضلاع سخت این پی آئی کے نفاذ میں آزاد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں