کرونا ویکسین کے متعلق گمراہ کن مواد کے حوالے سے یوٹیوب کا بڑا علان۔

ایکسیوس کمپنی کی جانب سے کورونا وائرس ویکسینز کے حوالے سے گمراہ کن مواد کی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے 6ماہ بعد سامنے آئی ہیں۔
اکتوبر 2020سے قبل یوٹیوب نے کورونا وائرس کے حوالے سے تو موقف سخت رکھا تھا مگر ویکسینز کے حوالے سے زیادہ زور نہیں دیا تھا مگر اب انہی پالیسیوں کو اپڈیٹ کرتے ہوئے کووڈ19سے متعلق ویڈیوز اور سرچز کے حوالے سے حقائق کی جانچ پڑتال کرنے والے انفارمیشن پینلز میں ویکسینیشن کے بارے میں تفصیلات کے لنک کا اضافہ کردیا ہے۔ یوٹیوب کمپنی کی جانب سے ہر اس مواد پر پابندی عائد کی جائے گی جس میں عالمی ادارہ صحت یا کسی ملک کی طبی انتظامیہ کی سفارشات سے متضاد معلومات دی جائے گی۔
کمپنی کی جانب سے ایسی تمام ویڈیوز کو یوٹیوب سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کے تحت ایسی ویڈیوز کو یوٹیوب پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کیا جائے گا جن میں کہا گیاہے کہ کووڈ 19 ویکسین سے لوگوں کی ہلاکت ہوسکتی ہے یا وہ بانچھ پن کا شکار ہوسکتے ہیں ایسے تمام مواد کو یوٹیوب سے ہٹا دیا جائے گا جس میں لوگوں کو ویکسین کے حوالے سے گمراہ کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں