کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کی اصلاحات۔

1۔ HODL: ہوڈل دراصل ہولڈ یعنی روکے رکھنے کو کہتے ہیں یہ اصطلاح ایک بٹ کوائن انویسٹر ی بٹ کوائن فورم میں لکھی جانے والی پوسٹ میں اسپیلنگ کی غلطی کی وجہ سے مشہور ہوئی۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کرپٹو کرنسی خرید کر بیٹھ جائیے اورا س کے مہنگا ہونے کا انتظار کیجئے۔ ہمارے ملک میں جیسے سونا، پلاٹ، گھر یا چینی خرید کر بیٹھ جاتے ہیں کہ قیمت چڑھنے پر مہنگے داموں بیچ کر منافع کما سکیں، ٹھیک اسی طرح ”ہوڈل“ کا معاملہ ہے۔

2۔ SATS: مختصر طور پر ”ستوشی“ کو کہتے ہیں ایک بٹ کوائن میں 10کروڑ یا 100ملین ستوشیز ہوتے ہیں جیسے کہ ایک روپے میں 100پیسے۔

3۔ FIAT: وہ کاغذی کرنسی جو حکومت کی طرف سے وضع کی گئی ہوجیسے روپیہ،ڈالر، یورو، ریال، درہم، پاونڈ وغیرہ۔

4۔ ATH: یعنی ”آل ٹائم ہائی“ یہ کرپٹو کرنسی کی کسی وقت میں سب سے زیادہ جانے والی قیمت ہے۔ جیسے کہ بٹ کوائن ATHبیس ہزار ڈالر ہو ا۔

5۔ BULL MARKET: ایسی صورتحال جہاں مارکیٹ میں کرپٹو کرنسیز کی قیمت مسلسل نیچے جارہی ہو۔ یہ بیچنے والوں کی توجہ کا مرکز ہے کہ سب بیچ کر جارہے ہیں۔

6۔ Feeling Bullish: سرمایہ کاروں کو اعتماد ہے کہ کرپٹو کرنسی کی قیمت اوپر جائے گی۔

7۔ Bull Market: ایسی صورتحال جہاں مارکیٹ میں کرپٹو کرنسیز کی قیمت مسلسل اوپر جارہی ہو۔ یہ خریدار کے لیے موزوں ہے۔

8۔Weak hands: کرنسی کی ویلیو جیسے ہی کم ہوئی خریدار اسے بیچ دے گا۔

9۔ Strong Hands: سرمایہ دار کرنسی کو اپنے پاس رکھے گا، چاہے اس کی قیمت کتنی ہی کم کیوں نہ ہوجائے۔

10۔ Blood Bath: بہت ساری کرپٹو کرنسیز کی قیمت ایک ساتھ گر جائے۔

11۔ Moon: کرپٹو کرنسی کی قیمت بہت اوپر چلی جائے۔

12۔ Shakeout: کرپٹو کرنسی کی قیمت اتنی گر جائے کہ بہت سے سرمایہ دار اپنی کرنسی نقصان میں بیچ دیں۔

13۔ Whale: ایک ایسا سرمایہ دار جس کے پاس بہت ساری کرپٹو کرنسی ہوکہ وہ اگر ساری بیچ دے یا کسی اور کرنسی سے خریدے تو مارکیٹ میں اس کرنسی کی قیمت پراثر پڑ جائے۔ مثلاً اگر ملک ریاض اپنے سارے پلاٹس بیچ دیں یا زرداری صاحب بیک وقت اپنے سارے ڈالرز کیش کروا لیں تو کیا ہوگا؟ آپ خود سمجھ سکتے ہیں۔

14۔ Buy Wall: جب خریدے جانے والے کوائنزکا آرڈر،بیچے جانے والوں سے بہت زیادہ ہو۔ مثلا ً ایک ملین کوائنز خریدے جارہے ہوں اور بیچے جانے والے صرف 100ہوں، تو ایسے میں کوائن کی قیمت اوپر جاتی ہے۔

15۔ Sell Wall: بیچے جانے والے کوائنز کا آرڈر، خریدے جانے والے کوائنز سے زیادہ ہو۔ ایسے میں قیمت نیچے آتی ہے ۔

16۔ FUD: یہ مخفف ہے Uncertainty,Fearاور Doubtکا اس ے مراد کسی کرپٹو کرنسی کے بارے میں بری اطلاع یا منفی خبر ہے، جس سے سرمایہ داروں کو اپنے پیسوں کا خطرہ لاحق ہوجائے اور وہ زیادہ تو اپنے کوائنز بیچ دیں یا مزید سرمایہ کاری روک دیں۔ مثلاً کوئی ملک کسی کرپٹو کرنسی کو ممنوع قرار دے دے یاکسی کرپٹو کرنسی کی ٹیکنیکل ٹیم میں سے کوئی بندہ چھوڑ کر چلا جائے وغیرہ۔

17۔ Dump Pump: جب کوئی کرپٹو کرنسی سستی ہو اور لوگ بہت ساری خریدنے لگیں تو ایسا ماحول بنایا جائے کہ یہ بہت اچھی سرمایہ کاری ہے اور جیسے ہی نئے لوگ خریدنا شروع کریں، پرانے خوب منافع کما کر اپنی کرنسی مارکیٹ میں بیچ دیں۔

اب جبکہ آپ نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کی بنیادی اصلاحا ت سمجھ چکے ہیں اور ہم ایک زبان میں گفتگو کرسکتے ہیں تو آئیے سرمایہ کاری کے طریقوں پر بات ہوجائے۔
دو اصول یاد رکھیے :

1۔ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری یا اس سے پیسہ کمانے کا پہلا صحیح وقت آج سے دس سال پہلے تھا اور دوسرا آج ہے۔ آپ کو کہیں نہ کہیں سے تو شروع کرنا ہے۔ آج سے شروع کیجئے تھوڑا تھوڑا آرام و صبر کے ساتھ تاکہ اس نظام کو اچھی طرح سمجھ سکیں۔
2۔ وارن بفے کہتا ہے کہ محتاط رہو جب ہر شخص لالچ دکھا رہا ہو اور آپ لالچ دکھاو جب ہر شخص محتاط ہو۔ اس کا سادہ سا مطلب یہ ہے کہ Bearishمارکیٹ میں جب سب لوگ بیچ رہے ہو اور اثاثوں کی قیمت گرچکی ہوتو آپ خرید لیجئے اور پھر لمبے عرصے کیلئے سکون سے بیٹھ جائیے۔ اور جب ہر کوئی خرید رہا ہو اور اثاثوں کی قیمت اوپر ہی اوپر جارہی ہوتو آپ ہاتھ روک لیجئے۔ کیونکہ جب مارکیٹ میں درستی آئے گی تو بہت سوں کا پیسہ ڈوب جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں