کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کے پانچ بہترین اور قابِل بھروسہ پلیٹ فارم۔

1۔ بائنانس (Binance)
https://www.binance.com/en
بائنانس ایکسچینج کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کے مشہور ترین پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔ یہ نئے اور کہنہ مشق، دونوں طرح کے کرپٹو کرنسی ٹریڈرز کیلئے زبردست پلیٹ فارم ہے۔ یہاں آپ کو اطمینان ہوتا ہے کہ لیکویڈیٹی یعنی اثاثوں (کرپٹو کرنسی) کی نقد (روایتی کرنسی) میں تبدیلی کے مسائل نہیں ہوں گے کیونکہ بائنانس اپنے کاروباری حجم کے اعتبار سے بہترین شمار کی جاتی ہے۔ یہاں جو صارفین بھی ان کے اپنے ”بی این بی ٹوکنز“ استعمال کرتے ہیں، انہیں 5فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیا جاتا ہے۔ اگر آپ کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ میں طویل مدتی منصوبے کے ساتھ داخل ہوئے ہیں تو یہ رقم بہت مناسب ہے۔

2۔ بِٹ فینکس (Bitfinex)
https://www.bitfinex.com/
یہ کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کے سب سے پرانے پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے اور اس کا کاروباری حجم بھی بہت بڑا ہے جس سے لیکویڈیٹی کے مسائل بھی نہیں ہوتے۔ ہرصفحے پررہنما ہدایات، ٹپس اور ٹرکس موجود ہیں جنہیں پڑھ کر نئے لوگ بہت کچھ سیکھتے ہیں تاکہ اپنے ٹریڈز کو منافع بخش بنا سکیں۔ بَٹ فینکس پر کام شروع کرنا بہت سادہ اور آسان ہے۔ آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ رجسٹرہونے کے بعد اپنی آئی ڈی درست ہونے کی تصدیق کریں۔

3۔ چیخبلی (Changelly)
https://www.changelly.com/
ماہرین کے مطابق یہ پلیٹ فارم کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کے میدان میں بالکل نئے لوگوں کیلئے بہترین ہے۔ چیخبلی کے ذریعے کوئی ٹریڈ ر آسانی سے ایک کرپٹو کرنسی بھیج سکتا ہے اور اسے کسی ایسی دوسری کرنسی میں تبدیل بھی کرسکتا ہے جس کی سپورٹ اس پلیٹ فارم پر موجود ہو۔ اس پلیٹ فارم کی ممبر شپ کیلئے آپ کو سائن اپ کرتے وقت اپنی ای میل آئی ڈی فراہم کرنا ہوگی۔
چیخبلی فی الحال 35کرپٹو کرنسیز کو سپورٹ کرتی ہے جنہیں امریکی ڈالر اور یورو کی سرکاری کرنسیوں کے ساتھ جوڑے بنا کر خریدااور فروخت کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کرپٹو کرنسی خریدنا چاہتے ہیں تو یہ آپ کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ علاوہ ازیں یہ ہر ٹریڈپر اس کی مالیت کا 0.5فیصد کمیشن لیتے ہیں۔

4۔کوائن بیس (Coinbase)
https://www.coinbase.com/
یہ بھی کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کی مقبول ترین ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ کوائن بیس اس لحاظ سے استعمال میں آسان ہے کیونکہ یہاں آپ برطانوی پونڈ، امریکی ڈالر، یورو اور دوسری کئی سرکاری اور قانونی کرنسیوں میں رقم جمع کروا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں آپ ”ٹریڈر“ یا ”لیجرنیوایس“(Ledger Nano-s) جیسی کسی ڈیوائس کے ذریعے اپنی کرپٹو کرنسی بہ آسانی نکلوا سکتے ہیں۔ کوائن بیس کے ممبر ز اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کرپٹو کرنسی خرید بھی سکتے ہیں۔

5۔ سی ای ایکس ڈاٹ آئی او (CEX,io)
https://www.cex.io/
یہ کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کا ایک اور زبردست پلیٹ فارم ہے جو خاص طو رپر نئے لوگوں کے لیے بہت مفید ہے۔ اپنے شاندار اور طویل ریکارڈ کی بدولت یہ قابل بھروسہ بھی ہے۔ سی ای ایکس ڈاٹ آئی او کا صدر دفتر برطانیہ میں ہے جہاں یہ ادارہ 2013ء سے کام کررہا ہے۔ کوائن بیس کی طرح یہاں بھی صارفین روسی، روبل، یورو، امریکی ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ جیسی کئی سرکاری کرنسیوں میں رقم جمع کروا سکتے ہیں۔ یہاں ممبرز کو یہ اضافی سہولت بھی حاصل ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی خریدو فروخت میں اپنے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈز استعمال کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں