کلائنٹس ڈھونڈنے کیلئے مفید آن لائن پلیٹ فارمرز ۔

چند اایسی ویب سائٹ جہاں سے ویب ڈیویلپمنٹ فری لانسرز کو مناسب کام مل سکتا ہے۔ نئے اور پرانے دونوں طرح کے ویب ڈیویلپرز کے لئے یہ پلیٹ فارمز خاصے مفید ہیں۔

جوملانسرز (Joomlancers):
https://www.joomlancers.com
جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے، یہ ویب سائٹ ان ویب ڈیلویلپرز کیلئے جو ”جوملا“ نامی کونٹینٹ مینجمنٹ سسٹم پر کام کرنا جانتے ہیں اوراسے استعمال کرتے ہوئے ویب سائٹ تیار کرسکتے ہیں۔ اعددوشمار کے نقطہ نگاہ سے بات کی جائے تو اس پلیٹ فارم پر مقابلہ فری لانسنگ کی دیگر ویب سائٹس کے مقابلے میں خاصا کم ہے۔ اگرچہ یہاں روزانہ صرف دس پروجیکٹس ہی پوسٹ کئے جاتے ہیں مگر ان میں سے ہر ایک کا معاوضہ نسبتاً زیادہ ہوتا ہے۔

ٹین ایکس مینجمنٹ :
https://www.10xmanagement.com
یہ ویب سائٹ خود کو ”ٹیکنالوجی ٹیلنٹ ایجنسی“ بھی کہتی ہے جبکہ یہ فری لانس ویب ڈیویلپمنٹ کی دنیا میں ایک نمایا ں مقام رکھتی ہے اور اس کا تذکرہ امریکی روزنامے ”نیو یارکر“ میں بھی کیا جاچکا ہے۔ یہاں مختلف کمپنیاں دنیا بھر سے فری لانس ویب ڈیلویلپرز کی خدمات حاصل کرسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ پلیٹ فارم سائبر سیکوریٹی پر مہارت رکھنے والے ڈیزائنرز اور ڈیٹا سائنٹسٹس تک کو فری لانسنگ کا کام دلوانے میں مدد دیتا ہے۔

رینٹ اے کوڈر :
https://www.freelancer.pk/rentacoder
یہ پہلے ایک الگ ویب سائٹ ہوا کرتی تھی لیکن کچھ عرصہ پہلے ”فری لانسر“ نے اسے خرید لیا اور اب یہ فری لانسر ہی میں ضم ہوچکی ہے۔ کوڈر کیلئے فری لانسنگ کا کام اب ایک الگ سیکشن میں موجود ہے۔

ٹاپ کوڈر (Top Coder):
https://www.topcoder.com
اسے عالمی پیمانے کا کراوڈسورنگ پلیٹ فارم بھی قرار دیا جاتا ہے جو بطور خاص نئے اور تجربہ کار پروگرامرز، دونوں کے لیے ہے۔ یہاں رجسٹرڈ ڈیلویلپرز اور پروگرامرز کی مجموعی تعداد دس لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔ یہ ویب سائٹ کراوڈ سورنگ کے بزنس ماڈل پر عمل کرتی ہیں جہاں سافٹ وئیرڈیلویلپمنٹ کے لیے پروگرامرز میں سخت مقابلہ رہتا ہے۔

پروگرامر میٹ ڈیزائنر :
https://www.programmermeetdesigner.com
یہ بھی ایک زبردست ویب سائٹ ہے جہاں ویب ڈیلویلپرز، سائٹ پروگرامر ز اور ہر طرح کے ٹیکنالوجی ماہرین موجود ہوتے ہیں جو کلائنٹس کیلئے کچھ نہ کچھ خاص ضرور رکھتے ہیں۔ یہاں رجسٹریشن مفت ہے جس کے بعد آپ کو ایک عدد لسٹنگ بنانا ہوگی جس میں آپ اپنے متعلق تمام ضروری اور اہم معلومات فراہم کریں گے۔ اگر یہ لسٹنگ متاثر کن ہوئی تو جلد ہی کسی نہ کسی کلائنٹ کی نظروں میں آجائے گی اور آپ کو کام مل سکے گا۔

کوڈیبل (Codeable):
https://codeable.io
یہ خودکو ورڈ پریس ڈیلویلپرز ماہرین اور ایجنسیوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم بھی کہتے ہیں۔ ا س ویب سائٹ پر وہ برانڈز اور کمپنیاں اپنے پروجیکٹس پوسٹ کرتی ہیں جو ریموٹ ورک (گھر بیٹھے کام) کے ذریعے خدمات فراہم کرنے والے قابل ورڈ پریس ڈیویلپرز کی تلاش میں ہوتی ہیں۔ یہ تجربہ کار اور ماہر ویب ڈیویلپرز کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جو کسٹم پلگ انز بنانے ویب سائٹ تھیمز ری ڈیزائن کرنے سائٹ پر تکنیکی خرابیاں دور کرنے اور کسی ویب سائٹ کاایک سے دوسرے پر مکمل منتقلی (مائیگریشن) جیسے کاموں پر مکمل عبور رکھتے ہوں۔ وہ ویب ڈیزائنرز جو اپنے کلائنٹس کو علیحدہ سے تربیت بھی فراہم کریں، انہیں عموماً یہاں زیادہ اور بار بار کام دینے والے کلائنٹس خوب ملتے ہیں۔

ہائر یبل (Hirable):
https://www.hireable.com
یہ ویب سائٹ اپنے لئے بہترین فری لانس ڈیویلپرز کی خدمات حا.صل کیجئے جیسی عبارت استعمال کرتی ہے۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو بطور خاص ان ہی ویب ڈیلویلپرز کیلئے ہے جو آن لائن فری لانس کا م تلاش کررہے ہیں۔ آپ کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو، اگر آپ ایک اچھے ڈیویلپرز ہیں تو یہاں سے آپ کو بہ آسانی فری لانسنگ پر کام مل سکتا ہے۔یہاں مختصر اور طویل دونوں طرح کے پروجیکٹس موجود ہوتے ہیں۔ ہائر یبل ایسے نئے فری لانس پروگرامرز کیلئے بہترین جگہ ہے جو اپنے کام میں مہارت حاصل کرچکے ہوں اوراب ایسا پورٹ فولیو بنانا چاہتے ہو جو انہیں مزید آن لائن پیسہ کمانے میں مدد دے سکے۔

حرف آخر :
آپ ویب ڈیویلپمنٹ کی دنیا میں نئے ہیں یا پھر پرانے ماہر جو اپنا آن لائن بزنس شروع کرنا چاہتے ہیں، اس باب میں دی گئی سادہ اور عام فہم معلومات آپ کیلئے یقینا مفید و معاون ثابت ہوں گی اور آپ جلد ہی انٹرنیٹ سے مناسب آمدن کمانے بھی لگیں گے۔بس یہ یاد رکھیے آن لائن مارکیٹ میں آپ کی ساکھ جتنی اچھی ہوگی، آپ کو اتنے ہی اچھے معاوضے پر زیادہ سے زیادہ کام ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں