کمر درد سے نجات دلاے والی آسان ورزشیں۔

آج کل کے مصروف دو ر میں خصوصاً دن کا آدھا وقت دفاتر میں بیٹھ کر گزارنے والے افراد کو کمر درد کی شکایت ہوجاتی ہے جو نہایت تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے۔
کمر درد روز مرہ زندگی میں نہایت مسائل پیدا کرتا ہے اور آپ چلنے پھرنے، اٹھنے بیٹھے اور جھکنے کے دوران شدید تکلیف کا شکار ہوسکتے ہیں۔ لیکن فکر مت کریں کمر کے درد سے چھٹکارہ پانا نہایت آسان ہے اس کے لئے بس آپ کو یہ ورزش کرنی ہوں گی۔
پہلی ورزش بچے کی طرح لیٹنا ہے۔الٹا لیٹ کر ایک گھٹنے کو اس طرح اوپر کرلیں کہ آپ کا گٹھنا معدے پر دباو ڈالے۔ اس طریقے سے جتنی دیر تک ممکن ہو تب تک آرا م کریں۔
یہ ورزش کمر درد میں کمی کے لیے نہایت معاون ہے۔
یہی ورزش سیدھا لیٹ کر بھی دہرائی جاسکتی ہے سیدھا لیٹ کر گھٹنے کو اوپر (پیٹ کی طرف) اور نیچے کی سمت حرکت دیں یہ عمل 7بار دہرائیں۔
سیدھا لیٹ کر پاوں کے پنچوں کو اپنی سمت اور مخالف سمت حرکت دیں یہ عمل 6سے 7بار دہرائیں ایک اور ورزش کے لئے سیدھا لیٹ کر سانس کی آمدورفت کے ساتھ بازووں کو اوپر اٹھائیں اور نیچے کی طرف کریں۔ لیکن خیال رہے کہ اس دوران کمر یا پشت تکلیف کا شکار نہ ہوں۔
انتباہ: اگر کمر درد شدید ہوتو ڈاکٹر سے مشورے سے قبل ہر گز ان تجاویز پر عمل نہ کریں کسی ورزش کے دوران کمر میں تکلیف کا احساس بڑھ جائے تو ورزش کو کرنے سے گریز کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں