کیا میں ویب سائٹ فلپر بن کر پیسہ کما سکتا ہوں۔۔؟

یہ کوئی آسان کام ہرگز نہیں لیکن پھر بھی آپ ویب سائٹس کی خریدوفروخت سے خوب منافع کما سکتے ہیں۔ مثلاً یہ لنک ملاحظہ کیجئے:
https://www.makingsenseofacents.com/about-me
یہ اسی ویب سائٹ یعنی ”میکنگ سینس آف سینٹس“ کی روحِ رواں مشیل شروئڈر کے بارے میں ہے جو ویب سائٹس کی خریدوفروخت کے ہنر میں زبردست مہارت رکھتی ہے۔ انہوں نے صرف ایک ہزار ڈالر میں ایک ویب سائٹ خریدی جسے اس کے مالکان نے نظر انداز کررکھا تھا اور جس پر وہ روزانہ اپ ڈیٹس نہیں دے رہے تھے۔

ویب سائٹ خریدنے کے بعد انہوں نے اس پر روزانہ کے حساب سے مضامین شائع کرنا شروع کئے اور یہ یقینی بنایا کہ اس پر ٹریفک (اوزیٹرز کی شکل میں) بڑی تعداد میں آتا رہے۔ ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر اس ویب سائٹ کی مارکیٹنگ جاری رکھی جبکہ دیگر ویب سائٹ مالکان سے بھی بھرپور انداز میں نیٹ ورکنگ کرتی رہیں۔ چند ماہ تک اس ویب سائٹ کا معیار مسلسل بہتر بنانے کے بعد انہوں نے یہ بھاری منافع پر فروخت کردی۔

یہ جاننے کے بعد اب ہم ان عملی مرحلوں پر بات کرتے ہیں جو آپ کو ایک کامیاب ویب سائٹ فلپر بننے میں مدد دیں گے۔

پہلا مرحلہ: حقیقت پسندانہ تخمینہ لگائیے۔
کاروبار کوئی بھی ہو،اس میں حقیقت پسندی بہت ضروری ہے۔ یہی معاملہ ایک اچھے ویب فلپر کا بھی ہے جو یہ جانتا ہو کہ ایک کم قیمت ویب سائٹ کو شناخت کرنا جانتا ہو اور اس بات سے واقف ہو کہ اسے کس طرح بہتر بناکر اچھے داموں میں فروخت کیا جاسکتا ہے اس فیصلے میں ویب سائٹ کی قیمت خرید کے علاوہ یہ پہلو بھی اہم ہے اسے بہتر اور اچھی قیمت پر قابل فروخت بنانے میں مزیدکتنی رقم خرچ ہوگی:اور یہ بھی کہ وہ ویب سائٹ کتنے میں فروخت کی جائے کہ منافع بخش بھی ثابت ہو۔ ان سب باتوں کا تجربہ کوئی بھی ویب سائٹ خریدنے سے پہلے ہی کرلینا چاہے۔
جب آپ باکفایات اورقابل برداشت بجٹ بنا لیں تو پھر اس کام کا تعین کرلیجیے جواس ویب سائٹ کو منافع بخش بنانے کے لیے آپ کو درکار ہوسکتا ہے اور پھر بلاتاخیر کام شروع کردیجئے۔

دوسرا مرحلہ: درست نیش کا انتخاب کریں۔
ویب سائٹ خریدتے وقت ”نیش“ انتہائی اہم ہے۔ ویب سائٹ فلپر کے لیے کسی ویب سائٹ کو وقتی جذبات میں مبتلا ہوکر خریدنا شاید بدترین فیصلہ ہوتا ہے۔ منافع بخش نیش والی ویب سائٹ منتخب کرنے کی سادہ ترکیب یہ ہے کہ اس کا مواد سدا بہار قسم کا ہو۔ مطلب یہ کہ اس ویب سائٹ پر رکھا گیا مواد وہاں آنے والوں کے لیے طویل عرصے تک مفید اور موثر رہے۔ سدا بہار نیش کے ضمن میں چند اہم عنوانات یہ ہیں۔
کھیل اور مشاغل ای کامرس چھوٹے کاروبار
آن لائن پیسہ کیسے کمائیں پیا رمحبت، جنسیت اور تعلق داری پیسہ اور معاشیات (فائنانس)
صحت و تندرستی مذہب کھانا پینا اور کھانے پکانے کی ترکیبیں
یاد رکھیے کہ اوپر دئیے گئے شعبہ جات صرف چند ایک ہیں ورنہ ان کے علاوہ بھی متعدد منافع بخش عنوانات موجود ہیں، صرف تلاش کرنے کی دیر ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ مذکورہ بالا شعبوں میں سے ہر ایک بہت وسیع اور عمومی نوعیت کی ہے جس کے اپنے ذیلی شعبہ جات ہیں۔ مثلاً اگر ہم کھانے پینے اور کھانا پکانے کی ترکیبوں والی نیش کو دیکھیں تو اس میں آپ سبزیوں والی غذاوں کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں کیونکہ ان کا براہ راست تعلق اچھی صحت سے ہوتا ہے۔
کسی عمومی نیش والی ویب سائٹ کے مقابلے میں اس کی سرچ انجن آپٹمائزیشن زیادہ آسان بھی رہے گی۔

تیسرا مرحلہ: ویب سائٹ خریدنے سے پہلے کیا مدنظر رکھا جائے ؟
ہم پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ ایک ایسی ویب سائٹ خریدنے کا فیصلہ کرنا جو بہتر بنا کر فروخت کرنے پر منافع بخش بھی ہو، خاصا مشکل اور سردرد والا کام ہے البتہ ذیل میں دئیے گئے کچھ اہم نکات مدنظر رکھیں گے تو یہ کام نسبتاً آسان ہوجائے گا:
وہ ویب سائٹ کتنا پیسہ کمارہی ہے؟
وہ ویب سائٹ کتنی باقاعدگی سے پیسہ کمار ہی ہے؟
کیا اس ویب سائٹ کے بالواسطہ ذرائع آمدن بھی ہیں یا وہ مکمل طور پر اشتہارات ہی سے کما رہی ہے؟
کیا اس ویب سائٹ کی آمدن میں اضافہ ممکن ہے؟ (مطلب یہ کہ کیا اس ویب سائٹ کا ڈیزائن اور مواد وغیرہ بہتر بنا کر اس کی آمدنی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے؟)
کیا آپ اس قابل ہیں اس ویب سائٹ کو بہتر بنانے کے لیے ضروری سرمایہ اور وقت لگا سکیں اور ممکنہ ناکامی کی صورت میں نقصان برداشت بھی کرسکیں۔؟
یہ سب کچھ جاننا اور سمجھنا اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ آپ ایک نئی ویب سائٹ خریدتے ہیں تو شاید اس نے تب تک اپنی اہمیت ثابت نہ کی ہو جبکہ دوسری جانب ایک پرانی اور مسلسل کمانے والی ویب سائٹ خریدنا آپ کے لیے زیادہ مناسب اور کم خدشات کا حامل ہوتا ہے۔

چوتھا مرحلہ: ضروری سوچ بچار کے لیے وقت لیجئے۔
اگر آپ کو ایسی کوئی ویب سائٹ ”برائے فروخت“ مل جاتی ہے جو آپ کے خیال میں وقت اور پیسہ لگانے کے قابل ہو (تاکہ بعد میں اس سے منافع کمایا جا سکے) تو حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے ضروری سوچ بچار کرلیجئے جس میں درج ذیل نکات کا شامل ہونا بہت اہم ہے:
یہ ویب سائٹ برائے فروخت کیوں؟
کہیں ایسا تو نہیں کہ یہ ویب سائٹ گوگل نے نشان ذد (Flagged)کر رکھی ہے؟ (یہ کسی ویب سائٹ کی ساکھ خراب ہونے کی نشانی ہے) یا پھر اس نیش میں زیادہ لوگو ں کی دلچسپی کم ہوتی جارہی ہے؟
؎کیا معاملہ کچھ ایسا ہے کہ ویب سائٹ کا مالک اس پر کام کرتے کرتے تھک چکا ہو یا کچھ اور کرنا چاہتا ہو؟ غرض یہ معلوم کرنا کہ کوئی ویب سائٹ فروخت کے لیے کیوں رکھی گئی جب کہ وہ بہتر ہوجائے اور زیادہ پیسہ کمانے لگے تو آپ اسے اچھے داموں میں فروخت بھی کرسکیں۔ ورنہ اس ساری بھاگ دوڑ کا کیا فائدہ؟
ٹریفک اور آمدن کا ٹھوس ثبوت ضرور دیکھیے۔

ویب سائٹ خریدنے کا سوچنے سے بھی پہلے یہ یقین دہانی ضروری ہے کہ آپ کے پاس متعلقہ ویب سائٹ پر آنے والے وزیٹرز (ٹریفک) اور ویب سائٹ کی آمدن دونوں کا ٹھوس ثبوت موجود ہو۔ ٹریفک کے معاملے میں گوگل اینا لیٹکس آپ کا بہترین مددگار رہے گا۔

کیا آپ کو ویب سائٹ فروخت کرنے والے پر بھروسہ ہے؟
صرف ان ہی افراد یا اداروں سے ویب سائٹ خریدئیے جن کے لیے صارفین کی رائے تجزئیے اور رینگز اچھی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں