کیا ٹک ٹاک بھی مستقبل میں یوٹیوب کی شکل دھارنے جارہا ہے۔؟

لاہور (ٹیکنالوجی ڈیسک) مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جس کی مقبولیت کا راز اس کی چند سیکنڈز کی ویڈیوز پر مشتمل ہے تاہم اب کمپنی نے ٹک ٹاک کے صارفین کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے مطابق اب ٹک ٹاک کے تمام صارفین چند سیکنڈز کی ویڈیوز نہیں بلکہ دو سے تین منٹس تک کی ویڈیوز بنا کر پوسٹ کرسکیں گے جبکہ اس سے قبل ٹک ٹاک میں چند سیکنڈ یا زیادہ سے زیادہ ایک منٹس تک ہی ویڈیوز پوسٹ ہوسکتی تھی۔ کمپنی نے اس فیچر کی آزمائش کے لیے گزشتہ سال دسمبر سے کوششیں جاری ہیں۔
تاہم ا ب کمپنی نے اعلان کردیا ہے کہ اب ٹک ٹاک کے صارفین چند سیکنڈز کی نہیں بلکہ تین منٹس تک کی ویڈیوز بناکر پوسٹ کریں گے یاد رہے دنیا کے سب سے بڑے ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے بھی اپنے ابتدائی شروعات میں یوٹیوب پر صرف دس منٹ تک ہی ویڈیوز اپلوڈ کرنے کی سہولت مہیاکی تھی بعد میں آہستہ آہستہ یوٹیوب اب دنیا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں اب منٹس نہیں بلکہ گھنٹو ں پر مشتمل ویڈیوز اپلوڈ ہوتی ہیں ٹک ٹاک بھی اپنے مستقبل کو کچھ اس طرح سے ہی کھڑا کرنے جارہا ہے جس کی پہلی کڑی انہوں نے دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں