کے پی کے نے 5جی سروس کا آزمائشی بنیادوں پر آغاز کردیا۔

خیبر پختنخواہ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) نے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کردئیے۔ کے پی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ

پشاور (نمائندہ خصوصی) تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے درشال میں 5جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا جو کے پی کے کے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پی ٹی سی ایل کے ہونے والے معاہدے کا حصہ ہے۔
پشاور میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن (پی ٹی سی ایل) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بور ڈ (کے پی کے) کے مابین مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے ۔

کامیاب آزمائش میں ریموٹ سرجری کنسپٹ، کلاؤڈ گیمنگ اور پاکستان میں 5جی ٹیکنالوجی کے متعلق ایپلیکیشن کے متعلق بھی جائزہ لیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اگر ڈھانچہ اور نظام جیسے ہی فعال ہوا تو ماہرین دور دراز علاقوں میں 5جی پر کام کرنے کے قابل ہوں گے۔

کے پی کے کے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے وزیر عافف خان نے کہا کہ خیبر پختنوانخوا پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جہاں 5جی کی سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا 5جی انٹرنیٹ کی اسپیڈ 4جی کی اسپیڈ سے 10گنازیادہ ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان میں 5جی کا پہلا ٹیسٹ ہورہا ہے۔ عاطف خان نے کہا کہ ماضی میں جیسے جہاں سڑک بنتی تھی تو لوگ اس کو ترقی کہتے ہیں مگر مستقبل میں جہاں 5جی ہوگی لوگ اس کو ترقی کہیں گے اور اس ترقی کا آغاز ہم نے آج کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں