گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فور جی سروس کا آغاز شروع۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں فور جی براڈ بینڈ سروس شروع کرنے کے لئے تیار ہے اور اس کے بارے میں اعلان 26مارچ کو متوقع ہے
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل رائیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور ک مئی کے وسط تک نئے اسپیکٹرم کے لئے آنے والی نیلامی کو حتمی شکل دی جائے گی۔
فور جی لائسنسوں کی نیلامی 30جون سے پہلے کی جائے گی اور اس سے نہ صرف گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر لئے تیز رفتار انٹرنیٹ لایا جائے گا بلکہ ان کی حکومتوں زیادہ آمدنی کے فوائد بھی حاصل ہوں گے
گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر میں ٹیلیفون اور انٹرنیٹ خدمات کا زیادہ تر حصہ سرکاری خصوصی مواصلات کی تنظیم سنبھال رہی ہے اور آئندہ لائسنس کی نیلامی ٹیلی فون اور ڈیجیٹائزیشن میں نیا مقابلہ لائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں