گوگل نے انسانی دماغ کے حوالے سے اہم کام کردکھایا۔

لاہور (ویب ڈیسک)تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے انسانی دماغ کے ایک حصے کا تفصیلی نقشہ تیار کیا ہے جس میں انسانی دماغ کے اہم گوشے انتہائی قریب اور تفصیل سے دیکھے جاسکتے ہیں۔ جن میں عصبی خلیات اور ان کے مابین تمام رابطوں کو انتہائی مفصل انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

گوگل کی جانب سے یہ نقشہ آن لائن بالکل فری میں دستیاب ہے اس میں تاحال 50ہزار خلیات کو شامل کیا گیا ہے۔ ان تمام خلیات کو تھری ڈی انداز میں دیکھا جاسکتا ہے اس نقشے میں مکڑی کے جالوں کی طرح لاتعداد ابھار ہیں اور مجموعی طور پر یہ نقشہ 13کروڑ تاروں کے رابطے سے منسلک ہے۔

واضح رہے دماغی خلیات کا یہ ڈیٹا 1.4پیٹا بائٹس کے برابر ہے یعنی کہ آج کے جدید ترین کمپیوٹر کی گنجائش سے بھی 70گنازیادہ جگہ گھیرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں