گوگل کی بہترین مفت سروس کب تک صارفین کو دستیاب ہوگی۔؟

گوگل نے اپنی ویڈیوکانفرنسنگ سروس میٹ میں لامحدود وقت تک مفت کالز کی مدت میں 30جون تک اضافہ کردیا۔

خیال رہے کہ گوگل نے اپریل 2020میں اپنی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ کو تمام صارفین کے لئے مفت کردیا تھا جس کا مقصد کورونا وائرس کی وباء کے دوران باہمی رابطوں میں لوگوں کو سہولت فراہم کرنا تھا۔
یہ کانفرنسنگ سروس پہلے صرف جی سیوٹ کے صارفین کے لئے مخصوص اور 6ڈالر ماہانہ پر ہی دستیاب تھی
اس موقع پر گوگل نے اعلان کیا تھا کہ اس میں مفت ویڈیو کال کا دورانیہ 60منٹ تک ہوگا مگر اس کا اطلاق 30ستمبر کے بعد ہونا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں