ہاتھ کی کونسی دو انگلیاں آپ کی شخصیت کا راز بتاتی ہیں۔۔؟

آپ نے آج تک ہاتھ کی لکیروں کا تعلق قسمت سے تو سنا ہی ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ہاتھ کی ان دو انگلیوں سے متعلق کچھ ایسے راز بتانے جارہے ہیں جن کا تعلق مرد و خواتین کی شخصیت سے ہے۔ مطالعات سے ثابت ہے کہ رنگ فنگر ہاتھ کی تیسری انگلی کی لمبائی کا انحصار ٹیسٹوسیٹرون پر مخصر ہوتا ہے اس ہارمون کا براہ راست اثر انسان کی شخصیت پر پڑتا ہے۔ ایسے افراد گفتگو میں مہارت رکھتے ہیں اور جلد ہی محفل کی تو جہ اپنے جانب مبذول کرلیتے ہیں، ایسے افراد خطرات مول لینے سے نہیں گھبراتے بعض اوقات منصوبے کی تکمیل کونہ بھی پہنچ جائیں تو یہ دلبرداشتہ ہونے کے بجائے دوسرا راستہ اختیار کرلیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے افراد اعلیٰ مقاصد رکھتے ہیں، اکثر اوقات ایسے افراد کو جارحانہ بھی کہا جاتا ہے۔ جن افراد کی شہادت کی انگلی تیسری انگلی سے بڑی ہوتو ایسے افراد با اعتماد اور بہترین لیڈر ہوتے ہیں، ان کی شخصیت پر سکون اور ٹھنڈے مزاج کی حامل ہوتی ہے، ایسے افراد پہلا قدم ہی نہیں اٹھاتے بلکہ منزل کے حصول تک ان مقاصد پر قدم جمائے رکھتے ہیں۔ایسے افراد تجزیاتی ذہنیت کے حامل ہوتے ہیں اور کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل حاصل اوروصول کا اندازہ لگالیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں