یوگرٹ قورمہ روسٹ کیسے تیار کریں۔

اجزاء :
چکن ایک گلو، ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچے، پیاز تین عدد، لال مرچ پاوڈر ایک کھانے کا چمچ، دھنیا پاوڈر ڈیڈھ کھانے کا چمچ، گرم مصالحہ پاوڈر ایک کھانے کا چمچ، دہی ڈیڈھ کپ، کیوڑہ ایسنس ایک چاہے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، تیل گھی ایک کپ۔
ترکیب :
ایک پیاز کچی پیس لیس اور دو پیاز باریک کاٹ لیں۔ آدھا کپ دہی میں ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن،پیسٹ، پسی ہوئی پیاز، نمک اور گرم مصالحہ پاوڈر ڈال کر مکس کرلیں۔ اس آمیزے میں چکن کے ٹکڑوں کو اچھی طرح میری نیٹ کرکے ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ ایک کپ دہی میں نمک، لال مرچ پاوڈر اور دھنیا پاوڈر ڈال کر مکس کرلیں۔ فرائنگ پین میں گھی گرم کرکے اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری فرائی کرلیں۔ اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ایک دو منٹ فرائی کریں پھر اس میں فرائی کی ہوئی چکن اور مصالحہ ملی ہوئی دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں۔ پندرہ سے بیس منٹ بعد جب گوشت گل جائے تو اس میں کیوڑہ اینس چھڑک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ ڈش میں نکال کر حب پسند شیر مال اور تافتان کے ستھ پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں