یو ای ٹی پشاور کا تاریخی کارنامہ کم لاگت والے سولر پینلز تیار۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے سینٹر ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ انرجی نے تھرڈ جنریشن کے سولر فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے نصف قیمت پر نئے سولر پینلز تیار کرلیے ہیں۔

چین کے ہوزونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر ہان اور سوئٹزرلینڈ کے سولرونکسمکس کے ڈاکٹر ٹوبی میئر بھی اس پروجیکٹ کا حصہ تھے۔

تھرڈ جنریشن کے سولر پینلز کی موجودہ لاگت سے کم لاگت اس لیے آئے گی کیونکہ ان میں دستیاب ہونے والا مواد مقامی طور پر دستیاب ہے اور اس کی تیاری میں کم درجہ حرارت کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں