آلو کی کھیر کیسے تیار کریں۔۔؟

اجزاء :
تازہ دودھ ایک لیٹر، کھویا ایک پاو، کنڈینسڈ،ملک ایک ٹن، چینی دو پیالی، ابلے آلو چار عدد، چھوٹی الائچی چھ عدد، پستے 20عدد، بادام 20عدد

ترکیب:
دیگچی میں ایک لیٹر تازہ دودھ گرم کرکے اس میں 4عدد ابلے اور کچلے ہوئے آلو او ر دو پیالی چینی ڈال دیں۔ اب انہیں خوب اچھی طرح پکا کر چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں۔ پھر اس میں ایک پاو کھویا، 20عدد اُبلے اور باریک کٹے پستے، 20عدد اُبلے اور باریک کٹے بادام اور ایک ٹن کنڈینسڈ ملک شامل کردیں۔ آخر میں خوب ٹھنڈی کرکے سرد کریں۔
تو یہ اب آپ کی آلو کھیر تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں